پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی ورزی، پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کوخط لکھ دیا

0 minutes, 0 seconds Read

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی انتخابات سے قبل مبینہ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستان پیپلز پارٹی متحرک ہو گئی ہے۔ پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو باضابطہ طور پر تحریری شکایت ارسال کر دی ہے۔

شہزاد سعید چیمہ نے اپنے خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات اور کاموں کا آغاز انتخابی ضابطۂ اخلاق کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی کارروائیاں انتخابات میں حکومتی امیدوار کو فائدہ پہنچانے اور ممکنہ دھاندلی کی بنیاد ڈالنے کے مترادف ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اس معاملے کا فوری نوٹس لے اور ایسے اقدامات کو روکے تاکہ حلقے میں صاف، شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابی عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے اس شکایت کے بعد انتخابی حلقے میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ الیکشن کمیشن اس خط پر کیا کارروائی کرتا ہے۔

Similar Posts