پُرانی جیولری کو نئی جیسی چمکدار بنانے کا آسان گھریلو نسخہ

0 minutes, 0 seconds Read

اکثر خواتین کی پسندیدہ انگوٹھیاں، چینز، چوڑیاں یا بالیاں وقت کے ساتھ کالی پڑ جاتی ہیں، ان کی پالش اُتر جاتی ہے اور جیولری اپنا حسن کھو بیٹھتی ہے۔ لیکن اب نہ پھینکنے کی ضرورت ہے اور نہ ہی مہنگی پالش کروانے کی، کیونکہ اب ایک آسان اور مؤثر گھریلو طریقہ جس سے آپ کی پرانی جیولری ہو جائے گی نئی جیسی چمکدار۔

سب سے پہلے اپنی جیولری کو صاف پانی سے دھو لیں تاکہ اس پر موجود گرد یا مٹی صاف ہو جائے۔ اس کے بعد ایک صاف پیالے یا باؤل میں تھوڑی سی مقدار میں سفید ٹوتھ پیسٹ نکالیں۔ اب اس میں تھوڑا سا پانی شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں تاکہ ایک جھاگ دار محلول بن جائے۔

خواتین وقت کی بچت کیلئے یہ ٹوٹکے آزمائیں

اب اس جھاگ دار محلول میں اپنی جیولری ڈال دیں اور تقریباً 10 سے 15 منٹ تک چھوڑ دیں۔ 15 منٹ کے بعد وقت مکمل ہونے پر جیولری کو نکالیں اور نرم برش جیسے دانتوں کا پرانا برش سے جیولری کو نرمی سے رگڑ کر صاف کریں۔ آپ جیولری کو بلکل نرم انداز سے ہی صاف کیجے کہ کہیں نازک ہونے کی وجہ سے ٹوٹ نہ جائے۔

آپ دیکھیں گی کہ سارا میل کچیل صاف ہورہا ہے۔ جب اچھی طرح مطمئن ہوجائیں تو آخر میں پانی سے دھو کر کسی نرم اور صاف کپڑے سے خشک کر لیں۔

اسکے ساتھ ہی ہم یہاں ایک اضافی طریقہ بھی بتاتے ہیں۔ ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ آپ گرم پانی کا استعمال بھی کرسکتی ہیں لیکن ساتھ ہی بیکنگ سوڈا شامل کریں اور میل کُچیل کی باقیات سےصفائی کو یقینی بنانے کے لئے ٹوتھ برش کی مدد سے صاف کریں۔
گرم پانی سے اچھی طرح دھونے کے بعد زیورات کی صفائی کو اچھی طرح چیک کر لیں ۔ اگر اب بھی آپ نتائج سے مطمئن نہ ہوں تو ایک مرتبی دوبارہ یہی طریقی دُہرالیں ۔

اب آرٹیفیشل جیولری بھی قوتِ خرید سے باہر ہوچکی ہے

چند منٹ کی یہ محنت آپ کی پرانی اور بے رونق جیولری کو دوبارہ نکھار دے گی۔ یہ عمل آپ کچھ عرصے بعد دہرائیں تاکہ آپ کی جیولری ہمیشہ صاف، شفاف اور دلکش نظر آئے۔

Similar Posts