ایران کے معاملے پر اسرائیلی، امریکی اور عرب ممالک کے آرمی چیفس کی خفیہ ملاقات: امریکی میڈیا کا دعویٰ

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور 8 عرب ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام نے گزشتہ ہفتے جرمنی میں خفیہ ملاقات کی، جس میں ایران کے ساتھ جاری جنگ اور خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور 8 عرب ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام نے گزشتہ ہفتے جرمنی میں خفیہ ملاقات کی، جس میں ایران کے ساتھ جاری جنگ اور خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق…

Read More

حوثیوں سے خفیہ رابطہ: امریکا کا یمن جنگ میں سعودی عرب کا ساتھ دینے سے انکار

امریکا نے یمن میں حوثیوں کی پیش قدمی روکنے کے لیے سعودی عرب کی فوجی مدد سے گریز کیا ہے، جبکہ امریکی حکام اور حوثی قیادت کے درمیان عمان میں براہِ راست ملاقات کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ برطانوی اخبار دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں عمان کے دارالحکومت مسقط میں امریکی سفارت خانے میں حوثی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں حوثیوں نے امریکا کو یقین دہانی کرائی کہ 2025 میں طے پانے والی جنگ بندی اب بھی برقرار ہے…

Read More

آپ شروع سے مشکوک ہیں، لگتا ہے کسی نے لانچ کیا ہے’: جوڈیشل کمیشن میر رضا کے بزنس پارٹنر پر برہم

نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے بزنس پارٹنر احمد بھاردے کو روسٹرم پر بلا کر مختلف سوالات کیے اور میڈیا پر دیے گئے اُن کے بیانات پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے دوران کمیشن نے بزنس پارٹنر احمد بھاردے کو روسٹرم پر طلب کیا۔ جسٹس عمر سیال نے احمد بھاردے سے ان کی خیریت دریافت کرنے کے بعد عمر کے بارے میں سوال کیا، جس پر انہوں نے بتایا کہ…

Read More

پاکستانی اور بھارتی بحری جہازوں کی ٹکر: 1991ء کے نیوی معاہدے کا آرٹیکل 10 کیا ہے؟

شمالی بحیرہ عرب میں پاکستانی اور بھارتی بحری جہازوں کے درمیان پیش آنے والی مبینہ ٹکر نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور عسکری کشیدگی میں اضافہ کر دیا ہے۔ پاکستان نے بھارتی بحری جہاز آئی این ایس کولکتہ کی جانب سے اپنے خصوصی اقتصادی زون کی خلاف ورزی اور پاک بحریہ کی ’سی اسپارک 26‘ مشقوں کے علاقے میں غیر ذمہ دارانہ حرکات پر شدید احتجاج کیا ہے۔ جبکہ بھارت نے بھی پاکستانی سفارت کار کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں…

Read More

پمز اسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود انتقال کر گئی

پمز اسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچائی گئی نومولود بھی شدید طبی پیچیدگیوں کے بعد دم توڑ گئی، جس کے بعد واقعے میں جاں بحق ہونے والے نومولود بچوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق نومولود بچی 26 اگست کو پمز اسپتال میں داخل ہوئی تھی اور آتشزدگی کے بعد زیرعلاج رہی۔ بچی کی موت دل اور سانس رکنے کے باعث ہوئی۔ ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومولود بچی شدید طبی پیچیدگیوں کا شکار تھی، تاہم علاج کے دوران اس کی حالت بگڑ گئی اور…

Read More

‘مجھے کیوں بلایا’: رضوان کا این سی سی آئی اے سے سوال

قومی کرکٹر محمد رضوان نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو بذریعہ کورئیر جواب ارسال کردیا۔ ذرائع کے مطابق محمد رضوان نے اپنے جواب میں این سی سی آئی اے سے سوال کیا کہ انہیں تحقیقات کے لیے کیوں بلایا گیا ہے اور ان کے خلاف کس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے سوال اٹھایا کہ ان کا فون این سی سی آئی اے کی تحویل میں کیوں ہے؟ انہوں نے متعلقہ حکام سے تحقیقات…

Read More

کانگو: اسکولوں میں آتشزدگی سے 29 طلبا جاں بحق، 300 گھر خاکستر

مشرقی کانگو کے شہر بوکاوو میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں دو اسکولوں سمیت 300 گھر جل گئے، جبکہ آگ کی لپیٹ میں آکر 29 طلبا جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 19 لڑکیاں اور 10 لڑکے شامل ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آگ پہلے ایک گھر میں لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور قریبی دو اسکولوں سمیت دیگر گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر…

Read More

ایران جلد از جلد معاہدہ چاہتا ہے، حتمی فیصلہ میں کروں گا: ٹرمپ کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ جلد از جلد اور شدت کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات کرے گا یا نہیں، اس کا حتمی فیصلہ وہ خود کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران ایک ناکام ہوتی ہوئی ریاست ہے اور وہ امریکا کے ساتھ فوری طور پر معاہدہ کرنے کا خواہاں ہے۔ ان کے مطابق ایران کے ساتھ بات چیت کے حوالے سے حتمی فیصلہ وہ خود کریں گے۔ ٹرمپ…

Read More

پروفیسر عارف کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ، ملزم کونین شاہ کی ضمانت منظور

کراچی میں پروفیسر عارف کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں عدالت نے ملزم نین شاہ کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے ملزم نین شاہ کو 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کے عوض رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کونین شاہ پروفیسر عارف پر تشدد کے مقدمے میں پہلے ہی ضمانت پر ہے۔ عدالت کی جانب سے دھمکیوں کے مقدمے میں بھی ضمانت منظور ہونے کے بعد ملزم کی رہائی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ…

Read More

بابر اعظم کا 6 سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ

پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم نے 6 سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بابر اعظم پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں او جی ڈی سی ایل کی نمائندگی کریں گے، جس نے انہیں بطور مہمان کھلاڑی سائن کرلیا ہے۔ بابر اعظم نے آخری بار 2019 میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی تھی، جس کے بعد وہ مسلسل قومی ٹیم کے لیے بین الاقوامی کرکٹ میں مصروف رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کا مقصد ریڈ بال کرکٹ میں…

Read More