ٹرمپ کی طاقت کے زور پر بات منوانے کی پالیسی کو ایران اور کینیڈا میں بڑے امتحان کا سامنا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عالمی سیاست اور سفارت کاری کی حکمتِ عملی کو ایران اور کینیڈا کے ساتھ پیدا ہونے والے تنازعات کی صورت میں ایک اہم امتحان کا سامنا ہے۔ امریکی صدر کا موقف رہا ہے کہ ان کا ملک اور ان کی پالیسیاں اتنی مضبوط ہیں کہ اتحادیوں اور حریفوں کو ان کی بات ماننا پڑتی ہے۔ اس پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر مشیر اسٹیفن ملر نے ایک گفتگو میں کہا تھا کہ دنیا قوت اور طاقت کے اصولوں پر چلتی ہے۔ تاہم…

Read More

پاکستان میں آج ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت کیا ہے؟

پاکستان میں آج پیٹرول 341 روپے 98 پیسے فی لیٹر قیمت پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن نے 25 اگست کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا، جس کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 39 پیسے کا معمولی اضافہ کیا گیا ہے، اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ خیال…

Read More

جیسوال اور فرنینڈو کو لڑائی کرنا مہنگا پڑگیا: آئی سی سی نے سزا سنادی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کولمبو میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز پیش آنے والے واقعے پر بھارتی بیٹر یشسوی جیسوال اور سری لنکن بولر اسیتھا فرنینڈو کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دونوں پر میچ فیس کا 25، 25 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے جب کہ دونوں کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک، ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کردیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق یشسوی جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو کو ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.12 کی خلاف ورزی کا مرتکب…

Read More

کرینہ کپور کا ‘میگنم’ سے تعلق، ‘بین ایند جیریز’ کے بانی کی فلسطین سے متعلق اپیل

بولی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان ایک بار پھر فلسطین سے متعلق عالمی بحث کے تناظر میں توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ بین اینڈ جیریز کے شریک بانی بین کوہن نے اداکارہ سے اپیل کی ہے کہ وہ یونی لیور اور اس کے آئس کریم برانڈ میگنم کے ساتھ اپنی وابستگی پر دوبارہ غور کریں اور فلسطینیوں کے حق میں اپنی آواز کو مزید مؤثر انداز میں استعمال کریں۔ ٹریبیون کے مطابق بین کوہن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کرینہ کپور کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے…

Read More

اسلام آباد کی سرحد یونیورسٹی میں فوجی وردی میں ملبوس شخص کی فائرنگ

اسلام آباد میں واقع سرحد یونیورسٹی کے کیمپس میں طلباء کے احتجاج کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے، جہاں فوجی وردی میں ملبوس ایک شخص کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے۔ طلباء کے مطابق، واقعے کی شروعات اس وقت ہوئی جب یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس اپنے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر جدون خان کے ساتھ ایچ آر مینیجر کے مبینہ تنازع اور نامناسب رویے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ طلباء کا موقف ہے کہ وہ کسی ناگہانی یا بلاوجہ مقصد کے لیے جمع نہیں ہوئے تھے بلکہ اپنے…

Read More
بھارت: اسپتال میں وینٹی لیٹر پھٹنے سے 3 نوزائیدہ بچے جاں بحق عالمی خبریں 

بھارت: اسپتال میں وینٹی لیٹر پھٹنے سے 3 نوزائیدہ بچے جاں بحق

بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ضلع امراوتی کے ایک سرکاری اسپتال کے خصوصی نوزائیدہ نگہداشت یونٹ میں آج صبح وینٹی لیٹر دھماکے سے پھٹ گیا اس کے ساتھ آگ بھڑک اٹھی۔ جس کے باعث تین نومولود بچے جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے وقت وارڈ میں 39 بچے زیرِ علاج تھے۔ آگ کے بعد اسپتال میں فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کی گئی اور ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر عملے نے بچوں کو متاثرہ حصے سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔…

Read More

میر رضا کیس: اہلِ خانہ کی جوڈیشل کمیشن کے بجائے جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے عدالت میں درخواست دائر

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کی ہلاکت کی تحقیقات کے معاملے پر متوفی کے اہلِ خانہ نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی مخالفت کرتے ہوئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی تشکیل کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ میر رضا کے اہلِ خانہ کے وکیل جبران ناصر نے ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیس میں اب تک ہونے والی پیش رفت اور پولیس کی جانب سے شواہد کے تحفظ سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کیا۔ وکیل جبران ناصر…

Read More

عمران خان کے بعد دیگر قیدیوں کا بھی نجی اسپتال سے علاج کے لیے عدالت سے رجوع

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے اسپتال سے علاج کے بعد اڈیالہ جیل کے دیگر قیدیوں کا معاملہ بھی عدالت پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے تین قیدیوں الیاس خان، محمد اسماعیل اور اویس الطاف نے نجی اسپتالوں سے علاج کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کردی ہیں۔ جسٹس محمد آصف نے تینوں قیدیوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے پیراوائز کمنٹس طلب کرتے ہوئے جیل حکام کو نوٹس جاری کردیا۔ درخواستوں میں قیدیوں کی جانب…

Read More

ایران کے صوبہ فارس میں قدرتی گیس کے مزید بڑے ذخائر دریافت

ایران نے جنوبی صوبے فارس میں 7.5 ٹریلین کیوبک فٹ سے زائد قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی وزیر پیٹرولیم محسن پاک نژاد کے مطابق گیس کے نئے ذخائر سے ملک کی مجموعی دولت میں ارب ڈالرز کا اضافہ ہوسکتا ہے۔ محسن پاک نژاد نے اتوار کو ایک تقریب کے موقع پر سرکاری نشریاتی ادارے ’اِریب ٹی وی‘ سے گفتگو کرتے ہوئے گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا۔ تقریب کے دوران صحافی نے ان سے امریکا کی اقتصادی پابندیوں کے اثرات…

Read More

دورانِ پرواز لیپ ٹاپ میں آگ بھڑک اٹھی، 5 مسافر جھلس کر زخمی

امریکا میں اٹلانٹا سے ڈیلاس جانے والی امریکن ایئرلائنز کی پرواز میں دورانِ پرواز مسافر کے لیپ ٹاپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 4 سے 5 مسافر جھلس کر زخمی ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ امریکن ایئرلائنز کی پرواز 2398 میں پیش آیا، جو 133 مسافروں اور عملے کے ارکان کو لے کر اٹلانٹا سے ڈیلاس فورٹ ورتھ انٹرنیشنل ایئرپورٹ جارہی تھی۔ پرواز منزل کے قریب پہنچ رہی تھی کہ طیارے کے پچھلے حصے میں ایک مسافر کے لیپ ٹاپ سے دھواں اٹھنے لگا اور…

Read More