پاکستان میں آج ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت کیا ہے؟
پاکستان میں آج پیٹرول 341 روپے 98 پیسے فی لیٹر قیمت پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن نے 25 اگست کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا، جس کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 39 پیسے کا معمولی اضافہ کیا گیا ہے، اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 10 مرتبہ کمی اور 15 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔
وہیں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اس عرصے کے دوران 7 مرتبہ کمی ہوئی جب کہ 18 مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال کے باعث حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ کیا تھا تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی اور قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔