پاکستان نے نئی پی این ایس ہنگور آبدوز سے اینٹی شپ کروز میزائل داغ دیا

پاک بحریہ نے اپنی دفاعی اور جنگی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بناتے ہوئے نئی شامل کی گئی آبدوز پی این ایس ایم ہنگور سے پہلی لائیو ویپن فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں کیے گئے اس تجربے کے دوران آبدوز نے اینٹی شپ کروز میزائل فائر کیا، جس نے طویل فاصلے پر موجود اپنے مقررہ ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ اس کامیاب تجربے کو پاک بحریہ کی سمندری حدود کے دفاع اور…

Read More

طالبان رجیم کے خلاف مزاحمتی گروہوں کی کارروائیاں، لڑائی کا دائرہ کمدیش سے کنڑ تک پھیل گیا

افغانستان میں طالبان کے خلاف مسلح مزاحمت میں تیزی آگئی ہے اور لڑائی کا دائرہ نورستان کے کمدیش سے پڑوسی صوبے کنڑ تک پھیل گیا ہے۔ مزاحمتی گروہوں کے مطابق حالیہ جھڑپوں میں طالبان کے 9 اہلکار ہلاک، 11 زخمی جبکہ 9 لاپتا ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق نورستان کے کمدیش، کنڑ کے ناری اور گرد و نواح کے علاقوں میں طالبان اور افغانستان فریڈم فرنٹ کے جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ فریڈم فرنٹ کے مطابق 26 ستمبر کو کمدیش میں طالبان فورسز نے اس کے ٹھکانوں پر زمینی…

Read More

روشم خان قتل کیس کے ملزمان گرفتار، 19 روز بعد لواحقین کا دھرنا ختم

منگھوپیر میں 15 سالہ حافظِ قرآن اور میٹرک کے طالب علم روشم خان کے قتل کے خلاف 19 روز سے جاری لواحقین کا دھرنا ملزمان کی گرفتاری کے بعد ختم کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق روشم خان قتل کیس میں دلاور عرف طارق اور رضوان عرف راجو کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ مقتول کے ورثا نے گرفتار ملزمان کو شناخت بھی کرلیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان اور کیس میں ہونے والی تفتیشی پیش رفت سے مقتول کے والدین کو آگاہ کیا، جس کے بعد منگھوپیر تھانے کے باہر…

Read More

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب مبینہ خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں امن میلہ جوائنٹ چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ڈیرہ اسماعیل خان نے بتایا ہے کہ درازندہ امن میلہ چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا ہوا، جس کے بعد علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ تیس…

Read More

بابر اعظم کا سات برس بعد ڈومیسٹک سفر ناکامی سے شروع

پاکستان کے قومی ٹیسٹ کپتان بابر اعظم سات سال کے طویل عرصے بعد فرسٹ کلاس ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کو یادگار بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پریزیڈنٹ ٹرافی کے ایک میچ میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے بابر اعظم محض 12 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ بابر اعظم دو دن اپنی باری کا انتظار کرنے کے بعد کریز پر آئے لیکن صرف 20 گیندوں کا سامنا کر سکے اور فاسٹ باؤلر ارشد اقبال کی ایک شارٹ پچ گیند…

Read More
کھیل 

جیب میں 10 روپے لے کر بیرون ملک جانے والا پاکستانی دکاندار یو اے ای کا قومی کرکٹر کیسے بنا؟

کرکٹ کے میدان میں جب کوئی کھلاڑی قومی ٹیم کی شرٹ پہن کر اترتا ہے تو عموماً نگاہیں اس کی کارکردگی پر ہوتی ہیں، لیکن اس شرٹ تک پہنچنے کے پیچھے کی کہانی اکثر میدان سے باہر لکھی جاتی ہے۔ کسی کے لیے یہ برسوں کی محنت ہوتی ہے، کسی کے لیے مالی مشکلات سے لڑائی، اور کسی کے لیے خاندان کی امیدوں کو اپنے خوابوں کے ساتھ لے کر چلنا۔ پاکستانی نژاد متحدہ عرب امارات کے بائیں ہاتھ کے اسپنر حیدر علی کی کہانی بھی کچھ ایسی ہی ہے۔…

Read More

چین اور امریکا میں 30 ارب ڈالر کے ٹیرف میں کمی پر اتفاق

چین اور امریکا نے باہمی تجارت میں 30 ارب ڈالر کے ٹیرف میں کمی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے معاملے پر باقاعدہ مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق یہ اتفاق رائے چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ امریکا کے دوران ہونے والے مذاکرات میں طے پانے والے 8 نکاتی سمجھوتے کا حصہ ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں ملکوں نے اپنے اقتصادی ماہرین اور مذاکراتی ٹیموں کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے کئی اقدامات کی منظوری دی ہے، جن میں تجارتی…

Read More

حماس کا سات اکتوبر حملہ: نیتن یاہو نے یو اے ای کی پیشگی وارننگ چھپائی، امریکی میڈیا کا دعویٰ

امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ نے اسرائیلی میڈیا میں شائع ہونے والی ان خبروں کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے سات اکتوبر 2023 کو ہونے والے حماس کے بڑے حملے سے چند روز پہلے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو خبردار کر دیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ستمبر 2023 کے اختتام پر یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے خود نیتن یاہو کو فون کر کے بتایا تھا کہ حماس ایک بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہی…

Read More

نقیب اللہ قتل کیس: عدالت نے 7 ملزمان کو بری کردیا

انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد 7 ملزمان کے خلاف ٹرائل کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں عدم شواہد کی بنیاد پر بری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عدالت سے بری ہونے والے ملزمان میں شعیب شوٹر، امان اللہ مروت، گدا حسین، صداقت حسین، ریاض احمد، راجا شمیم اور محسن عباس شامل ہیں۔ ملزمان کے وکیل عابد زمان ایڈووکیٹ کے مطابق گرفتار پولیس اہلکاروں کے خلاف کسی بھی گواہ نے یہ بیان نہیں دیا کہ نقیب اللہ محسود کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا…

Read More

‘میدان نہیں چھوڑا، وزیراعظم کا انتظار ہے’: حافظ نعیم کا ناقدین کو جواب

امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے میدان نہیں چھوڑا بلکہ عوام کی ترجمانی کررہی ہے، حکومت کو اپنے اخراجات کم کرکے عوام کو ریلیف دینا چاہیے۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مختلف لوگوں نے طرح طرح کی باتیں کیں کہ جماعت اسلامی نے میدان چھوڑ دیا ہے، تاہم ایسا نہیں ہے، جماعت اسلامی بدستور عوام کی ترجمانی کررہی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے تمام مطالبات سادہ اور واضح…

Read More