علی عظمت نے چکوٹھی بارڈر پر ’دل دل پاکستان‘ گا کر سماں باندھ دیا

پاکستان کے معروف گلوکار علی عظمت کی چکوٹھی بارڈر پر قومی نغمہ ’دل دل پاکستان‘ گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے صارفین کی جانب سے توجہ حاصل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں معروف گلوکار علی عظمت کو آزاد کشمیر کے علاقے چکوٹھی میں پاک بھارت سرحد کے مقام پر مشہور ملی نغمہ ’دل دل پاکستان‘ گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

علی عظمت کی اس پرفارمنس میں قومی جذبے اور وطن سے محبت کا اظہار نمایاں ہے۔ ان کی آواز میں معروف قومی نغمے کی پیشکش کی ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی ہے۔

علی عظمت پاکستان کے معروف راک گلوکار ہیں اور میوزک بینڈ جنون کے مرکزی گلوکار کے طور پر بھی شہرت رکھتے ہیں۔ بینڈ کے مشہور گانوں میں ’جذبہ جنون‘، ’سیونی‘ اور ’دوستی‘ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ’دل دل پاکستان‘ پاکستان کے مقبول ترین ملی نغموں میں شمار ہوتا ہے، جسے 1985 میں میوزک بینڈ وائٹل سائنز نے گلوکار جنید جمشید کی آواز میں پیش کیا تھا۔ اس نغمے کے بول شعیب منصور اور نثار ناسک نے لکھے تھے۔

Related posts