author

اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے تحریک انصاف کے بانی کی جانب سے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کرنے کے فیصلے کا تمسخر اڑاتے ہوئے اسے ایک ’سنگین غلطی‘ قرار دیا۔ ایک حالیہ گفتگو میں اسد عمر نے انکشاف کیا کہ ایک روز بانی پی ٹی آئی نے […]

لاہور میں بڑے گھروں کیلئے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لازمی قرار

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب ایک کنال سے بڑے گھروں کی منظوری واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے بغیر نہیں دی جائے گی۔ عدالت نے پانی کے بڑھتے ہوئے ضیاع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے […]

امریکی ٹیرف کے اثرات یورپی کرنسی پر بھی نمودار، پاکستانی روپے کے مقابلے میں یورو 8 روپے مہنگا

پاکستانی روپے کے مقابلے میں یورو 8 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد قیمت فروخت 320 روپے ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق امریکی ٹیرف کے اثرات یورپی کرنسی پر بھی نمودار ہوگئے، پاکستان میں یورو کی قیمت میں 8 روپے اضافہ ہوگیا، جس کے بعد یورو کی قیمت فروخت 320 روپے تک پہنچ گئی۔ […]

”ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے“ ابھیجیت کا ایک بار پھر شاہ رخ خان پر طنزیہ وار

نیا دن، نیا موقع لیکن گلوکار ابھیجیت کو ایک ہی پرانی شکایت ہے۔ انہیں فلموں میں شاہ رخ خان کے گانے گانے کا کریڈٹ نہیں دیا جاتا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ بات چیت میں، ابھیجیت نے بتایا کہ ان کا سپر اسٹار سے کوئی ذاتی تعلق نہیں ہے اور ان کے تمام گانوں […]

پاکستان میں عدالتی فیصلے اب مصنوعی ذہانت لکھے گی، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

عدالتی نظام میں آرٹیفیشل انٹیلجنس کے استعمال پر سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے آرٹیفیشل انٹیلجنس کے استعمال پر گائیڈ لائنز تیار کرنے کی سفارش کردی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے 18 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، فیصلے کے مطابق کہا گیا کہ چیٹ جی پی ٹی، ڈیپ […]

خاتون مسافر کی طبیعت بگڑنے پر دبئی سے ڈھاکا جانے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

دبئی سے ڈھاکا جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز میں اُس وقت ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک بنگلادیشی خاتون مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ واقعہ بھارتی فضائی حدود میں پیش آیا، جس کے بعد پائلٹ نے فوری انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب […]

کنگنا رناوت کو 1 لاکھ روپے کا بجلی کا بل کیوں ملا؟ وجہ سامنے آ گئی

ہماچل پردیش اسٹیٹ الیکٹرسٹی بورڈ لمیٹڈ (HPSEBL) کے منیجنگ ڈائریکٹر، سندیپ کمار، نے اداکارہ کنگنا رناوت کے بجلی کے بل سے متعلق حالیہ تنازعہ پر وضاحت پیش کی ہے۔ کنگنا رناوت، جو منڈی پارلیمانی حلقہ سے رکن پارلیمنٹ ہیں، نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں 1 لاکھ روپے کا بجلی کا بل موصول ہوا ہے۔ […]

پی ایس ایل ایڈیشن 10 کا آج سے آغاز، افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہوگی

بلوں کے وار، وکٹوں کی بوچھاڑ، آج سے پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔38 دن تک ایکشن سے بھرپور میچز کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل 10 کا رنگا رنگ میلا آج شام سجے گا، راولپنڈی اسٹیڈیم میں شام 7 بجے افتتاحی تقریب سجے گی،جس میں عابد پروین آواز کا […]

چشتیاں: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، مشتعل پڑوسیوں کا گھر پر دھاوا بول کر خواتین پر تشدد

چشتیاں کے نواحی علاقے بستی لودھراں میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے۔ مشتعل پڑوسیوں نے گھر پر دھاوا بول کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر گھر کو آگ لگادی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق مقدمے میں کہا گیا کہ […]

گوادر کسی ایک فرد کی جاگیر نہیں، سینیٹر کہدہ بابر کا وزیر ریلوے کے بیان پر رد عمل

بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات کا وزیر ریلوے حنیف عباسی کی میڈیا سے گفتگو پر ردعمل سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر کہدہ بابر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ گوادر ہمارا تھا، ہمارا رہے گا۔ کہدہ بابر بلوچ کا کہنا تھا کہ یہ درست ہے […]