عمران خان کی شفا اسپتال منتقلی کی تیاریاں مکمل، سیکیورٹی حکام اسپتال پہنچ گئے

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقلی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، جب کہ آئی جی اسلام آباد سمیت اعلیٰ پولیس حکام اسپتال پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس افسران نے آئی جی اسلام آباد کو سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقلی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد سمیت اعلیٰ پولیس حکام شفا انٹرنیشنل اسپتال پہنچ گئے ہیں، جہاں انہیں…

Read More

وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، عمران خان کی اسپتال منتقلی پر مشاورت

اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومتی سطح پر مشاورت جاری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات میں عمران خان کی ممکنہ اسپتال منتقلی اور سیکیورٹی انتظامات پر غور کیا گیا، جب کہ حکومتی وزرا نے عدالتی فیصلے کے قانونی اثرات پر اپنے مؤقف کی وضاحت کی ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت میں قانونی اور…

Read More

چیف آف ڈیفنس فورسز کو مسلح افواج کے وسیع اختیارات دینے کا بِل قومی اسمبلی سے منظور

قومی اسمبلی نے ’ڈیفینس فورسز ایکٹ 2026‘ اور ’نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ‘ میں ترمیم کے بِل کو کثرتِ رائے سے منظور کرلیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے دونوں بِل ایوان میں پیش کیے جب کہ اپوزیشن نے ترامیم پر اعتراض کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔ جمعرات کو اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈیفنس فورسز ایکٹ ترمیمی بِل 2026 کی شق وار منظوری لی گئی، جسے ایوان نے کثرتِ رائے سے منظور کرلیا۔ پارلیمان میں نیشنل کمانڈ ایکٹ 2010 میں ترمیم…

Read More

وزیراعظم کی اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت؛ پی ٹی آئی کا خیر مقدم

وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی معاملات بات چیت کے ذریعے حل کیے جانے چاہئیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم واقعی اس حوالے سے کوئی عملی قدم اٹھائیں تو یہ بہت اچھی بات ہوگی۔ جمعرات کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے اور وہ قومی اسمبلی کے فلور کے…

Read More

سپریم کورٹ کی دو دن کی ڈیڈ لائن: عمران خان کو آج شفاء اسپتال منتقل کیا جائے گا یا نہیں؟

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی علاج کے لیے شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقلی کے معاملے پر قانونی اور انتظامی کشمکش پیدا ہو گئی ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو دو روز کے اندر نجی اسپتال منتقل کرنے کے دیے گئے حکم کے بعد وفاقی حکومت نے اس فیصلے کو عدالتِ عظمیٰ میں ہی چیلنج کر دیا ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ نے چیف کمشنر کے ذریعے ایڈووکیٹ جنرل کی وساطت سے سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کر دی ہے جس…

Read More

قومی اسمبلی میں آج اہم قانون سازی کی تیاری، حکومت کا ہنگامی بل لانے کا منصوبہ

قومی اسمبلی میں آج ایک انتہائی اہم اور غیر معمولی قانون سازی کیے جانے کا قوی امکان ہے۔ پارلیمانی ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت معمول کی کارروائی کے علاوہ ایک ضمنی ایجنڈے کے ذریعے ایوان میں نیا بل پیش کرنے کی مکمل تیاری کر چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق، اس مقصد کے لیے ایوان کے طے شدہ قواعد و ضوابط کو معطل کر کے بل کو اسی روز کے اجلاس میں منظور کروانے کی کوشش کی جائے گی۔ اس ممکنہ قانون سازی سے قبل قانونی تقاضوں کو پورا کرنے…

Read More

پاکستان کا کشمیر سے متعلق امریکی سفیر کے متنازع بیان پر احتجاج، ناظم الامور طلب

بھارت میں تعینات امریکی سفیر کے جموں و کشمیر سے متعلق متنازع بیان پر پاکستان نے امریکا سے شدید احتجاج کیا ہے جب کہ ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی ناظم الامور کو طلب کرکے باضابطہ ڈی مارش حوالے کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بدھ کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت سے متعلق پاکستان نے امریکی سفیر برائے بھارت سرجیو گور کے بیان پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا ہے۔ امریکی ناظم الامور کو آج دفتر خارجہ طلب کرکے امریکی سفیر کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے کے دوران…

Read More

ہمارے تحفظات دور ہونے تک حکومت سے تعاون معطل رہے گا: بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے ساتھ تعاون پر بڑا سیاسی فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے تحفظات دور ہونے تک حکومت سے تعاون معطل رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بغیر قانون سازی کی جاسکتی ہے تو کرلی جائے، تاہم انصاف نہ ہوا تو ن لیگ کے ساتھ بیٹھنا مشکل ہوگا۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پارلیمان کو عزت دی ہے اور اس کی مکمل فعالیت چاہتی ہے، تاہم…

Read More

حکومت چند دن کی مہمان ہے: محمود خان اچکزئی

اسلام آباد میں سیاسی رابطوں میں تیزی نے حکومتی اور اپوزیشن حلقوں کے درمیان بڑھتے فاصلے واضح کردیے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، پارلیمانی حکمت عملی پر مشاورت اور اس کے بعد محمود خان اچکزئی کے حکومت کے مستقبل سے متعلق سخت بیان نے سیاسی منظرنامے میں نئی ہلچل پیدا کردی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ دکھائی دے رہا ہے، جہاں ایک جانب حکومتی اتحاد اور اس کے سیاسی معاملات پر سوالات اٹھ رہے ہیں تو دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کے درمیان…

Read More

بلاول بھٹو کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور ملکی سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن جماعتوں پر پارلیمانی کمیٹیوں میں واپسی اور انتخابی اصلاحات کے لیے کردار ادا کرنے پر بھی زور دیا۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی،…

Read More