ہوٹل کے باہر شور شرابہ؛ میکسیکن فینز کی انگلش کھلاڑیوں کی نیند خراب کرنے کی کوشش

فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں میکسیکو اور انگلینڈ کے درمیان اہم مقابلے سے قبل میکسیکو کے شائقین کو مستی سوجھ پڑی۔ میکسیکن شائقین نے رات گئے انگلش ٹیم کے ہوٹل کے باہر کھلاڑیوں کی نیند متاثر کرنے کی بھرپور کوشش کی، تاہم پولیس نے فوری مداخلت کرتے ہوئے انہیں ہوٹل سے دور جانے پر مجبور کر دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی بی کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 میں میکسیکو کے خلاف اپم مقابلے سے قبل انگلینڈ کی ٹیم میکسیکو سٹی کے ایک…

Read More

15 سالہ ویبھو سوریا ونشی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنادیا

بھارت کی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر ویبھو سوریا ونشی نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے میچ میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبو کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا اور لٹل ماسٹر سچن ٹندولکر کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں 5 ٹی20 میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں ویبھو سوریاونشی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبو کرکے بھارت کی جانب سے نوجوان کرکٹر کا اعزاز حاصل کیا۔ ویبھو سوریاونشی نے 15 سال اور 99 دنوں کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبو…

Read More

شان مسعود کی چھٹی، بابراعظم قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر

دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے بابر اعظم کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ ناقص پرفارمنس پر شان مسعود کی کپتانی سے چھٹی کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم سے متعلق اہم اعلانات کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بابراعظم کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ ناقص پرفارمنس کے باعث شان مسعود کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اسی پریس…

Read More

فیفا ورلڈ کپ: پیراگوئے اور کینیڈا ایونٹ سے باہر، فرانس اور مراکش کوارٹر فائنل میں داخل

امریکا میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 16 یعنی پری کوارٹر فائنل مرحلے کے سنسنی خیز مقابلوں کے بعد فرانس اور مراکش کی ٹیموں نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جبکہ پیراگوئے اور ایونٹ کی شریک میزبان کینیڈا کی ٹیمیں شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔ پہلے اہم مقابلے میں فرانس نے پیراگوئے کو ایک سخت مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا۔ فلاڈلفیا کے میدان میں کھیلے گئے اس میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان…

Read More

مراکش نے کینیڈا کو 3-0 سے ہرا کر ورلڈ کپ 2026 کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 16 میں مراکش نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشترکہ میزبان کینیڈا کو 3-0 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ امریکی شہر ہیوسٹن میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 16 کے میچ میں مراکش نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشترکہ میزبان کینیڈا کو 3-0 سے شکست دے کر آخری آٹھ ٹیموں میں جگہ بنا لی۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، جہاں گول کے مواقع…

Read More

مصر آسٹریلیا کو پینلٹی شوٹ آؤٹ میں ہرا کر پہلی بار پری کوارٹر فائنل میں داخل

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آرلنگٹن میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ کے ایک انتہائی سنسنی خیز مقابلے میں مصر نے آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 2-4 سے شکست دے کر پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ اور اضافی وقت تک میچ 1-1 سے برابر رہا، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ مصر کی جانب سے حسام عبدالمجید نے فیصلہ کن پنالٹی اسکور کی، جس کے بعد مصری کھلاڑیوں اور شائقین نے بھرپور جشن…

Read More

ماتھا زخمی کرنے والے حریف ٹیم کے کھلاڑی میچ ختم ہوتے ہی میسی کے دیوانے نکلے

ارجنٹینا کے کپتان اور اسٹار فٹبالر لیونل میسی ایک سخت میچ کے بعد زخمی حالت میں بھی مداحوں کے دل جیت گئے۔ میامی میں کھیلے گئے فٹ بال ورلڈ کپ کے ایک بہت ہی سنسنی خیز میچ میں ارجنٹینا نے کیپ ورڈے کی ٹیم کو تین کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ یہ میچ ارجنٹینا کے لیے بالکل آسان نہیں تھا اور کیپ ورڈے کے ڈیفنڈرز نے میسی کو گیند سے دور رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔ کھیل کے آخری منٹوں میں میسی کا سر مخالف…

Read More

فیفا ورلڈکپ: سنسنی خیز مقابلے میں ارجنٹینا کی کیپ ورڈے کے خلاف شاندار فتح

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں ارجنٹینا نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد کیپ ورڈے کو 2-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ میامی میں کھیلے گئے اس میچ میں پہلی بار ورلڈ کپ کھیلنے والی کیپ ورڈے کی ٹیم نے بھرپور مزاحمت کی اور دو مرتبہ خسارے سے واپس آکر مقابلہ برابر کیا، تاہم اضافی وقت میں ایک بدقسمت لمحے نے میچ کا فیصلہ ارجنٹینا کے حق میں کر دیا۔ میچ کے پہلے ہاف میں ارجنٹینا نے جارحانہ…

Read More

فیفا ورلڈ کپ سے جلد باہر ہونے کے بعد جرمن فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ کا استعفیٰ آگیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں جرمنی کے مایوس کن سفر کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ جولین ناگلزمین اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ جرمن فٹبال فیڈریشن کے مطابق یہ فیصلہ اعلیٰ حکام سے مشاورت کے بعد باہمی اتفاق سے کیا گیا ہے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق جرمن فٹبال فیڈریشن (ڈی ایف بی) نے جمعے کو جاری بیان میں کہا کہ 38 سالہ جولین ناگلزمین قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے منصب سے الگ ہو گئے ہیں حالاں کہ ان کا معاہدہ 2028 کی یورپی چیمپئن…

Read More

رونالڈو کا آخری ورلڈ کپ؟ بہن نے انکشاف کردیا

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی بہن کاتیا اویرو نے اشارہ دیا ہے کہ 2026 کا فیفا ورلڈ کپ ان کے بھائی کے شاندار بین الاقوامی کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہو سکتا ہے۔ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پرتگال اور کروشیا کے درمیان راؤنڈ آف 32 کے میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کاتیا ایویرو نے کہا کہ انہیں ملنے والی معلومات کے مطابق رونالڈو جلد قومی ٹیم کو الوداع کہہ سکتے ہیں یعنی اس ٹورنامنٹ کے بعد وہ بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا…

Read More