پنجاب کے تین بڑے دریاؤں چناب، راوی اور ستلج سے تباہی کی نئی داستانیں رقم ہوگئیں، سیلاب کے باعث 280 دیہات ڈوب گئے جبکہ مجموعی طور پر 15 لاکھ افراد متاثر ہوئے، جن میں سے 2 لاکھ 48 ہزار افراد کے سائبان چھن گئے، سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 20 افراد جاں بحق ہوچکے […]
موریطانیہ کے ساحل کے قریب تارکین وطن سے بھری ایک کشتی ڈوبنے سے 69 افراد ہلاک اور تقریباً 100 لاپتہ ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا واقعہ گذشتہ روز پیش آیا اور کشتی میں کل 160 افراد سوار تھے۔ رپورٹ کے مطابق کشتی الٹنے سے 69 افراد ہلاک ہوئے […]
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے 3 ملین (30 لاکھ) ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان کردیا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی کے صدر ماساتو کانڈا 3 روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔ صدر ماسا تو […]
ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر دلی دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کی پیشکش کی ہے۔ جمعے کو وزیراعظم شبہازشریف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور […]
تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیر اعظم پیتونگاترن شیناوترا کو قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دینے کے الزام پر عہدے سے برطرف کر دیا، وہ صرف ایک سال ہی اقتدار میں رہ سکیں، عدالتی فیصلہ مشکلات کا شکار شیناواترا سیاسی خاندان کے لیے ایک اور تباہ کن دھچکا ہے۔ عالمی خبر رساں […]
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینئر اینکر پرسن اور صحافی ارشد شریف قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست نمٹا دی ہے۔ جمعے کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے ارشد شریف قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواستیں نمٹائی ہیں۔ یاد رہے کہ مقتول […]
حکومت بلوچستان نے امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں مزید 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش اور 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماعات، دھرنوں اور ریلیوں پر […]
تین ملکی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شارجہ کے تاریخی میدان میں کھیلے جارہے 3 ملکی ٹی 20 سیریز کے افتتاحی میچ میں آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقامل ہیں۔ میچ کا ٹاس پاکستان کے کپتان سلمان […]
دریائے چناب کا بڑا ریلا جھنگ میں داخل ہوگیا اور شہر کو بچانے کے لیے 120 سالہ پرانے ریواز پل کے قریب دھماکوں سے 3 شگاف ڈال دیے گئے جبکہ پانی جھنگ چنیوٹ روڈ پر آنے سے سڑک ڈوب گئی، نواحی دیہاتوں سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے، سیلابی ریلا جنوبی پنجاب کی جانب […]
بھارت اور کینیڈا کے درمیان تعلقات میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے، دونوں ممالک نے اپنے نئے ہائی کمشنرز کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق کینیڈا اور بھارت کے درمیان تعلقات اُس وقت کشیدہ ہو گئے تھے، جب سابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی سرزمین پر سکھ علیحدگی پسند […]