کراچی: ’بہن بھائی کو ڈمپر سے کچلنے والے ڈرائیور کے پاس ایچ ٹی وی کی جگہ ایکسپائر ایل ٹی وی لائسنس تھا‘

کراچی کی عدالت نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں ٹینکر ڈرائیور کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے جبکہ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کے پاس ہیوی ٹریفک لائسنس نہیں تھا البتہ ملزم کے پاس ایل ٹی […]

پاکستان نے فیلڈ مارشل سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ کا بیان مسترد کردیا

پاکستان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا بیان سختی سے مسترد کردیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ کا بیان حقائق کو توڑ مروڑ کرکے پیش کرنے کی بھارتی روایت کا حصہ ہے، بھارت کی […]

بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملہ کرکے جنگ چھیڑی اور پھر پاکستان نے اسے مکمل کیا، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملہ کر کے جنگ شروع کی مگر پھر اسے مکمل پاکستان نے کیا۔ پاکستانی عوام میں اتنی طاقت ہے وہ نہ صرف جنگ میں بھارت کا مقابلہ کرسکتے ہیں بلکہ ان سے 6 دریا واپس بھی حاصل کرسکتے […]

بھارت میں پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کیا جانے لگا

بھارت ایک بار پھر سفارتی آداب بھول گیا، نئی دہلی میں پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ہائی کمیشن کے افسران سے زبردستی رہائشی گھر بھی خالی کروائے جارہے ہیں، انہیں پانی اور اخبارات کی فراہمی بھی روک دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت اوچھی حرکتوں سے باز نہ […]

پاکستان کو ویسٹ انڈیز سے ہار کا خمیازہ بھگتنا پڑگیا، ون ڈے رینکنگ میں تنزلی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ جاری کردی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے پیر کو جاری نئی ون ڈے آئی رینکنگ میں پاکستان ٹیم کی ایک درجے تنزلی ہوئی ہے، جس کے بعد قومی ٹیم 3465 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے سے پانچویں نمبر پر آگئی۔ سری لنکن […]

ٹرمپ کے ٹیرف لگانے کے بعد بھارت میں امریکی کمپنیوں کے بائیکاٹ کی مہم زور پکڑ گئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر ٹیرف لگانے کے بعد بھارت میں متعدد امریکی کمپنیوں کے بائیکاٹ کی مہم زور پکڑ گئی ہے، جس میں کاروباری شخصیات اور وزیراعظم نریندر مودی کے حامی واشنگٹن کی جانب سے عائد درآمدی ڈیوٹیوں کے خلاف امریکا مخالف جذبات کو ہوا دے رہے ہیں۔ صدر […]

پی ٹی آئی کا 9 مئی مقدمات کے فیصلے پر شدید ردعمل، چیلنج کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے 9 مئی مقدمات کے فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے چلینج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پیر کے روز لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے 2 مقدمات تھانہ شاد مان ٹاؤن نذر آتش کیس اور راحت […]

بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے دریائے ستلج اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے کے […]

شوگر ملز کی کسانوں کو عدم ادائیگی، آڈٹ رپورٹ میں اہم انکشاف سامنے آگیا

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ 25-2024 نے شوگر مافیا کے کارناموں کا خلاصہ کردیا ہے۔ مالی سال 24-2023 میں مل مالکان نے گنے کے کسانوں کی 3 ارب 4 کروڑ 69 لاکھ سے زائد رقم ادا نہیں کی۔ آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قانون کے مطابق گنا خریدنے پر مل کی […]

ڈیگاری واقعہ: قتل کا حکم دینے والے جرگے کے سربراہ کی ضمانت مسترد

کوئٹہ میں قتل ہونے والی خاتون اور مرد کے قتل کیس میں اہم پیش سامنے آئی ہے۔ عدالت نے جرگے کے سربراہ سردار شیرباز ساتکزئی کی درخواست ضمانت مسترد کردی اور مقتولہ کی والدہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ نے ڈیگاری […]