ٹرمپ کی دعوت کو مودی کا ٹھکرانا، بھارت، امریکا تعلقات میں تلخی کا باعث بنی، امریکی جریدے کا انکشاف

امریکی جریدے بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو خدشہ تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات نہ کرا دیں۔ اسی خدشے کے پیشِ نظر مودی نے 17 جون کو امریکی صدر کی کھانے کی دعوت قبول کرنے سے انکار کردیا۔ […]

وزیراعظم شہباز شریف کی غزہ پر غیرقانونی قبضے کے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے قبضے کو عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”ہمیں اس المیے کی اصل وجوہات کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے“۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ فلسطینی عوام کے حقوق اور خودمختاری کی حمایت میں پاکستان کی پوزیشن کبھی […]

یوکرینی صدر کا بیان مسترد: پاکستان کا معاملہ یوکرین کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ

پاکستان نے یوکرینی صدر کے بیان کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ یوکرین کی جانب سے پاکستان کے سامنے کوئی ثبوت پیش نہیں کیے گئے، پاکستان یہ بات یوکرین کے ساتھ اٹھائے گا، پاکستان یوکرین تنازع کا پُرامن حل چاہتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے جمعے کو اسلام آباد میں ہفتہ […]

قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی، شبلی فراز کو فارغ کردیا گیا

قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی قرار دے دیا گیا ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ سیکریٹریٹ نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز کو ان کے عہدے […]

افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، ژوب میں بھارتی حمایت یافتہ 33 خوارج ہلاک

بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے افغان سرحد سے دہشت گردوں کی درانداری کی کوشش ناکام بنادی اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے 33 بھارتی حمایت یافتہ خوارجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 7 اور 8 اگست کی درمیانی شب پاک افغان سرحد […]

سندھ اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں پنجاب کے برابر، اب کتنی تنخواہ ملے گی؟

سندھ اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں پنجاب کے برابر کردی گئیں ہیں، اس حوالے سے اراکین کی تنخواہوں اور الاؤنس کا بل منظور کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر قانون ضیا الحسن لنجار نے اراکین کی تنخواہوں اور الاؤنس میں اضافے کا بل پیش کیا ہے۔ ممبران کی […]

استعفے کی تردید کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف کی نواز شریف سے اہم ملاقات

وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں میڈیا پر خواجہ آصف کے استعفے سے متعلق ہلچل پیدا ہونے کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر اس کی تردید کی تھی۔ جس کے بعد […]

اسلام آباد میں گدھے کے گوشت کا استعمال: فیک نیوز واچ ڈاگ کی تحقیقاتی رپوٹ سامنے آگئی

وفاقی دارالحکومت میں گدھے کے گوشت کے استعمال کے حوالے سے فیک نیوز واچ ڈاگ کی جانب سے تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر 50 زندہ گدھے اور ایک ہزار کلو گرام گوشت برآمد کیا ہے۔ اسلام آباد کے معروف ریسٹورنٹس پر گدھے کا گوشت […]

پنجاب حکومت کا ریسکیو آپریشنز کے لیے ڈرون سروسز شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے ریسکیو اور سول ڈیفنس کے شعبے میں ایک اور بڑی پیش رفت کرتے ہوئے اونچی عمارتوں اور دشوار گزار علاقوں میں ریسکیو مشنز کے لیے ڈرون سروسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق، یہ جدید ڈرونز مصیبت میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ […]

اپریل 2025 میں ورکرز ترسیلات 3.2 ارب ڈالر رہیں، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپریل 2025 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم یعنی ورکرز ترسیلات کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل 2025 میں ورکرز ترسیلات 3.2 ارب ڈالر رہیں جب کہ اپریل2025 کی ورکرز ترسیلات اپریل 2024 کے مقابلے 13.10 […]