راولپنڈی بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا، خطرناک دہشت گرد گرفتار

شہر میں بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے نے کامیاب خفیہ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار کر لیا۔ دہشت گرد کے قبضے سے بارودی مواد، ہینڈ گرنیڈ اور ڈیٹونیٹر برآمد کر لیے گئے۔ ترجمان سی […]

اہلکاروں میں نفسیاتی مسائل اور بیکار اسلحہ: سابق فضائیہ آفیسر نے بھارتی ایئر ڈیفنس کی حقیقت کا پردہ چاک کردیا

بھارتی فضائیہ کے سابق آفیسر ہرجیت سنگھ نے بھارتی فوج کے اندر پھیلی افراتفری، ذہنی عدم توازن اور فیصلہ سازی کی ناکامی کو بے نقاب کردیا۔ دی وائر کے مطابق ہرجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی ایئر ڈیفنس میں شدید ذہنی دباؤ اور نفسیاتی مسائل کے حامل بہت سے افسران ہیں۔ ہرجیت سنگھ نے […]

ہندو مندر فرانسیسی سرحد: دنیا میں ایک اور نئی جنگ؟ دو نئے ملکوں کے درمیان اچانک بڑھی کشیدگی کی وجہ کیا ہے؟

کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان ایک پرانا مندر تنازعے کی وجہ بنا ہوا ہے، جس کی وجہ سے دونوں ملکوں کے فوجی کئی بار آپس میں لڑ چکے ہیں۔ یہ مندر جس کا نام ”پریاہ ویہیر“ ہے، تقریباً 900 سال پرانا ہے اور ہندو مذہب کے دیوتا شیو کے نام پر بنایا گیا تھا۔ […]

امریکہ کے بغیر دنیا کی معیشت بیٹھ جائے گی، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کے بغیر دنیا کی معیشت بیٹھ جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے فیڈرل ریزرو بینک کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کے ساتھ ٹیرف ڈیل سے امریکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ […]

غزہ میں انسانی بحران، برطانوی وزیرِاعظم کا فرانس اور جرمنی کے ساتھ آج مشاورت کا اعلان

برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے غزہ میں انسانی بحران اور سنگین غذائی قلت کی صورتحال کے پیشِ نظر فرانس اور جرمنی کے ساتھ آج اس معاملے پر ہنگامی مشاورت کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق کیئر اسٹارمر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں غزہ کی صورتحال کو ناقابلِ بیان انسانی المیہ قرار دیا۔ انہوں […]

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا حماس کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کا اعتراف

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے حماس کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کا اعتراف کرلیا۔ نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹامی پگٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ میں مذاکرات کے دوران حماس کا رویہ شرمناک رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس کی قید میں موجود مغویوں کی رہائی کے لیے اب […]

اسرائیلی پارلیمنٹ میں مقبوضہ مغربی کنارے پر قبضے کی قرار داد منظور، حماس کی سخت مذمت

اسرائیلی پارلیمنٹ میں مقبوضہ مغربی کنارے پر قبضے کی قرار داد منظور کرلی گئی جس پر فلسطین کی جانب سے سخت رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق قرارداد کے حق میں 71 اور مخالفت میں 13 ووٹ آئے جبکہ 36 ارکان پارلیمنٹ غیر حاضر رہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس اور […]

اسرائیل میں کار سوار نے 8 فوجیوں پر گاڑی چڑھا دی

وسطی اسرائیل کے شہر نیتانیا کے قریب کار سوار نے بس اسٹاپ پر کھڑے اسرائیلی فوجیوں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں 8 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔ نیوز ایجنسی فرانس 24 کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ زخمی ہونے والے تمام 8 افراد اسرائیلی فوجی ہیں۔پولیس […]

فرانس کا فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ

فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے۔ کہا کہ یہ قدم فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن کے قیام کے لیے ایک اہم پیش رفت ہوگی۔ فرانس 24 نیوز […]

یونان میں غزہ جنگ کے خلاف مظاہرہ، اسرائیلی بحری جہاز کو واپس جانے پر مجبور کردیا، ویڈیو وائرل

فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے طور پر یونان میں فلسطین کے حامی مظاہرین نے ایک اسرائیلی بحری جہاز کا محاصرہ کر لیا اور صہیونی کو بندرگاہ چھوڑنے پر مجبور کردیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یونانی جزیرے سائروس پر 150 سے زائد مظاہرین نے جزیرے کی بندرگاہ پر احتجاج کیا، فلسطینی پرچم لہرائے اور غزہ […]