چیٹ جی پی ٹی سمیت اوپن اے آئی کے تمام پلیٹ فارمز دنیا بھر میں بندش، وجہ کیا ہے؟

اوپن اے آئی کی خدمات، جن میں چیٹ جی پی ٹی، سورا اور جی پی ٹی اے پی آئی شامل ہیں، ایک بار پھر بڑے پیمانے پر تعطل کا شکار ہو گئی ہیں، جس سے دنیا بھر کے صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔ یہ جولائی کے مہینے میں دوسرا بڑا خلل ہے جس کے باعث […]

ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں یادگار چوکی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں کی شناخت گل محمد اور شہزاد خان کے نام سے ہوئی ہے، جو یادگار پولیس چوک پر تعینات تھے۔ دونوں […]

بھارت: 114 سالہ سکھ میراتھون رنر کو گاڑی سے کچلنے والا شخص گرفتار

بھارتی پنجاب کی پولیس نے 114 سالہ معروف بزرگ ایتھلیٹ فوجہ سنگھ کی ہٹ اینڈ رن حادثے میں ہلاکت کے سلسلے میں 30 سالہ غیر مقیم بھارتی امرپال سنگھ ڈھلوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے حادثے میں ملوث ”فورچونر“ گاڑی کو بھی برآمد کرلیا ہے۔ یہ کارروائی حادثے کے صرف 30 گھنٹے بعد عمل […]

کولمبیا میں اسرائیل کے خلاف عالمی کانفرنس کے دوران غزہ میں مزید 120 فلسطینی شہید

کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں اسرائیل کی غزہ میں جاری نسل کشی کے خلاف بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں قطر، اسپین، آئرلینڈ، چین سمیت 30 ممالک نے شرکت کی۔ ہیگ گروپ کے آٹھ ممالک بھی کانفرنس کا حصہ بنے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے فلسطین، فرانسسکا البانیز […]

روس کا ٹرمپ کے الٹی میٹم پر شدید ردعمل: ’یوکرین جنگ جاری رکھیں گے، نئی پابندیوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں‘

روس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے پچاس روز کی مہلت اور بصورت دیگر سو فیصد تجارتی محصولات عائد کرنے کی دھمکی کو مسترد کرتے ہوئے اسے ”ناقابل قبول“ قرار دیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے منگل کے روز شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) […]

ایران کو جوہری معاہدے کیلئے بڑی طاقتوں کا ڈیڈلائن پر اتفاق

امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے اگست کے اختتام تک کی ڈیڈلائن مقرر کر دی ہے۔ بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے برطانوی، فرانسیسی اور جرمن ہم منصبوں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس کے دوران اس ڈیڈلائن […]

پاکستان اور چین ہر میدان میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے عوامی جمہوریہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98ویں یومِ تاسیس کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام، میڈیا نمائندگان، کاروباری شخصیات اور سول […]

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 15 پیسے فی […]

سینیٹ الیکشن؛ جے یو آئی نے فیصلہ کیا کہ وہ کسی اتحاد کا حصہ نہیں ہوگی، حافظ حمداللہ

رہنما جے یو آئی ف حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ جے یو آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کسی اتحاد کا حصہ نہیں ہوگی، جے یو آئی کو خیبرپختونخوا میں تبدیلی میں دلچپسی نہیں، خیبرپختونخوا میں انتظامی فقدان ہے۔ رہنما جے یو آئی ف حافظ حمد اللہ نے آج نیوز کے پروگرام نیوز […]

حکومت نے تاجروں کے تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

وفاقی حکومت نے فنانس ایکٹ 2025 کے تحت متعارف کرائے گئے سیکشن 37 اے اور دیگر متعلقہ معاملات پر تاجروں کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی آئندہ 30 دنوں میں درپیش مسائل پر تفصیلی رپورٹ وزیر اعظم کو […]