تھانہ ترنول اسلام آباد میں ملزم کی ہلاکت، 4 اہلکاروں سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج

وفاقی دارالحکومت کے تھانہ ترنول میں دورانِ حراست ایک ملزم کی مبینہ ہلاکت کا واقعہ سامنے آ گیا، جس کے بعد پولیس نے چار اہلکاروں سمیت پانچ افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کو قتل کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم […]

فنکاروں کی ذہنی صحت اور حالات سے آگاہ رہنے کیلئے واٹس ایپ سپورٹ گروپ بنایا ہے، طوبیٰ انور کا انکشاف

معروف اداکارہ طوبیٰ انور نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری سے وابستہ چند خواتین فنکاروں نے ایک واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا ہے، جس کا مقصد ذہنی دباؤ، تنہائی اور جذباتی مسائل سے نمٹنے میں ایک دوسرے کی مدد کرنا ہے۔ طوبیٰ انور کے مطابق یہ اقدام اداکارہ حمیرا اصغر […]

حکومتی نااہلی نے چینی میں کڑواہٹ گھول دی، برآمد کے بعد اب درآمد کا فیصلہ، قیمتوں کی ڈبل سینچری

چینی کی بڑھتی قیمتوں نے ملک بھر میں عوام کی زندگی مزید پھیکی کردی ہے۔ حکومت کی جانب سے چینی برآمد کرنے کے فیصلے کے بعد اب درآمد کا پہلا ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے، جب کہ مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو سے تجاوز کرچکی ہے۔ ادارہ شماریات کی ہفتہ […]

بلوچستان میں معصوموں پر خونی وار، پنجاب کے گھروں میں صفِ ماتم: شہید بیٹوں کی ماں کے اشعار نے قوم کے دل چھو لیے

بلوچستان کے ضلع لورالائی میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے پنجاب کے بیٹے، اپنے پیچھے صرف جنازے نہیں، پورے ملک کو سوگوار کر گئے۔ ان میں دنیاپور کے دو سگے بھائی عثمان اور جابر، گجرات کا نوجوان بلاول، فیصل آباد کے شیخ ماجد، مظفرگڑھ کے محمد آصف اور لاہور کے جنید شامل ہیں، جنہیں […]

مون سون اور بارشوں میں گاڑی اور ڈرائیور دونوں کو بچانے والی 10 اہم ترین ٹپس

بارش کا موسم صرف رومانی مناظر کا نہیں، بلکہ چیلنجز سے بھرپور ڈرائیونگ کا موسم بھی ہے۔ رکتی گاڑیاں، گھنٹوں طویل ٹریفک جام، اور کیچڑ میں چھپے خطرناک گڑھے ہمارے ملک میں یہ سب بارش کاایک معمول بن چکا ہے۔ ایسے میں گاڑیوں میں صرف وائپرز کی موجودگی کافی نہیں ہوتی۔ برسات کے موسم میں […]

وزیراعظم کی صدر زرداری کے استعفے اور آرمی چیف کے صدارتی عزائم کی خبروں کی سختی سے تردید

وزیراعظم شہباز شریف نے ان افواہوں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے استعفیٰ طلب کیا جا سکتا ہے یا چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر صدارتی عہدہ حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ نجی انگریزی اخبار کی رپورٹ […]

تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس اسلام آباد میں طلب، علی امین گنڈاپور بھی پنجاب جائیں گے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کے لیے مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج کے پی ہاؤس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے منتخب اراکین یعنی ایم این ایز اور ایم پی ایز کو شرکت کی […]

خیبرپختونخوا کے سرکاری اداروں کی درجنوں گاڑیاں لاپتہ، محکمے لاعلم

خیبرپختونخوا کے اہم سرکاری اداروں کی درجنوں قیمتی گاڑیاں پُراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی ہیں جبکہ متعلقہ محکمے ان کی موجودگی یا استعمال سے مکمل لاعلم نکلے۔ لاپتہ گاڑیوں میں پک اپس، جیپس، وینز اور موٹرسائیکلز شامل ہیں، جو مختلف سرکاری منصوبوں کے لیے مختص کی گئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق گمشدہ گاڑیوں کا […]

امریکا کی جھیل سے پراسرار ’زندہ چپچپا مادہ‘ دریافت، سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کلیولینڈ میں اس وقت حیرت کی لہر دوڑ گئی جب ماہرینِ حیاتیات نے ایک تحقیقاتی جہاز بلو ہیئرن کے پَر پر مرمت کے دوران ایک پراسرار اور چپچپے ’ٹار نما‘ مادے کو دریافت کیا، جو زندگی کی ایک نئی اور نامعلوم شکل ثابت ہوا ہے۔ یہ انکشاف اُس وقت ہوا […]

ڈولی چائے والا کا پورے ملک میں اپنی ’ٹپریاں‘ اور ’کھوکھے‘ کھولنے کا اعلان

انٹرنیٹ پر اپنے منفرد انداز، دلکش لباس اور تھیٹرک چائے بنانے کے اسٹائل کی وجہ سے مقبول ہونے والے ڈولی چائے والا نے حال ہی میں ملک بھر میں اپنی چائے کی دکانیں اور موبائل کارٹس لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انسٹاگرام پر جاری کی گئی ایک دلکش پوسٹ میں، انہوں نے ”ڈولی چائے“ […]