نئے نمبر پلیٹ کا حصول: رجسٹریشن آفس ہفتے اور اتوار کو بھی کھلے رکھنے کا فیصلہ

صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول مکیش کمار چاؤلہ نے گاڑی مالکان کی سہولت کے لیے کراچی سوک سینٹر میں قائم موٹر رجسٹریشن ونگ ہفتے اور اتوار کو بھی کھلا رکھنے کا اعلان کردیا۔ صوبائی وزیر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سوک سینٹر کراچی میں قائم موٹر رجسٹریشن ونگ ہفتہ اور اتوار […]

این ڈی ایم اے نے 12 گھنٹوں کے دوران مزید بارش اور آندھی کا الرٹ جاری کردیا

نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید بارش اور آندھی کا الرٹ جاری کردیا، شمالی علاقہ جات میں گلیشیئر پھٹنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے جبکہ ہنزہ، شگر، ضلع گانچھے اور چترال کے دریاؤں کے قریب رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی […]

کراچی: کھوکھرا پار میں گلی سے پھندا لگی لڑکی کی لاش برآمد

کراچی کے علاقے کھوکھرا پار میں گلی سے پھندا لگی لڑکی کی لاش ملی ہے، مقتولہ کی شناخت اریبہ کے نام سے ہوئی۔ واقعہ کھوکھراپار کے علاقے میں پیش آیا ہے، پولیس نے قریب ہی زیر تعمیر عمارت سے 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق اریبہ کو گلا گھونٹ […]

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے بابر اعظم کے ٹیم میں کھیلنے سے متعلق اہم بیان دے دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ بابر اعظم سے وکٹ کیپنگ کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، وہ بطور اوپنر ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے کام کررہے ہیں، اگر وہ ٹیم میں جگہ بنائیں گے تو صائم یا فخر کے ساتھ کھیلیں گے۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی […]

حیدرآباد میں آئی بی اے پاس اساتذہ کا انوکھا احتجاج، ڈھول کی تھاپ پر نعرے بازی

حیدرآباد میں آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ نے دو سال سے جوائننگ نہ ملنے پر ڈھول کی تھاپ پر انوکھا احتجاج کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ وزیر تعلیم نے آفر لیٹرز تو دیے، مگر ابھی تک تقرری نہیں کی گئی۔ حیدرآباد میں آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ نے ملازمتوں کے حصول کے لیے […]

اداکارہ حمیرا اصغر کے اہل خانہ لاش وصول کرنے کراچی پہنچ گئے

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کے اہل خانہ لاش وصول کرنے کراچی پہنچ گئے۔ اداکارہ حمیرا اصغر کے بھائی اور بہنوئی نے پولیس افسران سے ملاقات کی، بھائی اور بہنوئی نے ایس ایس پی ساؤتھ سمیت دیگر افسران سے ملاقات کی۔ اداکارہ حمیر اصغر […]

باجوڑ میں فائرنگ، اے این پی کے رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابقہ امیدوار مولانا خان زیب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اپنے ساتھی سمیت جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ کے تحصیل خار کے ہیڈکوارٹر سے چند قدم کے فاصلے پر شنڈئی موڑ کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل […]

سانحہ سوات سے متعلق قائم انکوائری کمیٹی مقررہ ڈیڈ لائن میں تحقیقات مکمل نہ کرسکی

سانحہ سوات سے متعلق قائم انکوائری کمیٹی مقررہ ڈیڈ لائن میں تحقیقات مکمل نہ کرسکی، حکومت نے کمیٹی کو 7 روز میں رپورٹ مرتب کرکے جمع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق سانحہ سوات کی تحقیقات کے لیے قائم انکوائری کمیٹی مقررہ 7 روزہ ڈیڈلائن میں رپورٹ مکمل نہ کر سکی، تحقیقاتی عمل […]

لاہور میں طوفانی بارش، انتظامیہ نے 2 گھنٹے میں سڑکیں کلیئر کر دیں

لاہور میں آٹھ گھنٹے سے جاری موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے، تاہم انتظامیہ نے بارش رکنے کے دو گھنٹے بعد بڑی شاہراہوں سے نکاسی آب مکمل کر لی۔ وزیر ہاؤسنگ اور واسا حکام نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ شہر میں مون سون بارشوں کا زوردار اسپیل جاری ہے، آٹھ گھنٹوں […]

ملک بھر میں مون سون بارشوں سے اب تک کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟ تفصیلات آگئیں

نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں مون سون بارشوں کے باعث 26 جون سے 9 جولائی تک ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے دوران ملک بھر میں مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 87 تک جاپہنچی جبکہ […]