کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں 2 مبینہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، شہریوں نے ملزمان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں دو مبینہ ڈاکو شہریوں کی فوری کارروائی کے نتیجے میں پکڑے گئے۔ مقامی شہریوں نے دونوں ملزمان کو […]
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اعلان کیا ہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کے تمام انتظامات وہ خود کریں گے۔ کہا اگر لواحقین پیچھے ہٹیں تو میں جنازہ بھی خود پڑھاؤں گا، ہم بیٹیوں کی عزت کرنا جانتے ہیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کے تمام انتظامات خود کرنے […]
اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دن پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کو بانی تحریک انصاف سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایم این اے جاوید اقبال وڑائچ، علی خان جدون، نواز الہی، گلریز اقبال، ساجد حسین اور دیگر رہنما ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے لیکن انہیں داہگل […]
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں […]
کراچی کےعلاقے لیاری میں ایک عمارت مخدوش ہو گئی، عمارت کے مکین چیخیں مارتے ہوئے عمارت سے باہر نکل رہے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق لیاری کے علاقے میں ایک اور رہائشی عمارت مخدوش ہو گئی، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ عمارت میں دراڑیں پڑنے اور زینے گرنے کے بعد […]
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستانی عوام کی سلامتی اور تحفظ پاک افواج کی اولین ترجیح ہے اور شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، بھارتی سرپرستی اور حمایت یافتہ نیٹ ورکس کے خلاف ہر سطح پر فیصلہ کن اور ہمہ […]
سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ لیاری میں نو خطرنک عمارتیں خالی کروالی گئی ہیں۔ ایک عمارت کو گرایا جا رہا ہے۔ متاثرہ خاندانوں کو تین ماہ کا کرایہ دیا جائے گا۔ غیرقانونی عمارتوں کی تعمیر میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ […]
کراچی میں سانحہ لیاری کے متاثرین امداد کی امید لیے گورنر ہاؤس پہنچ گئے اور ”امید کی گھنٹی“ بجاکر اپنی فریاد گورنر سندھ تک پہنچائی۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ عمارت گرنے کے باعث ان کے رکشے ملبے تلے دب گئے، گھر تباہ ہو گئے اور روزگار کا واحد ذریعہ بھی ختم ہو گیا، اب […]
کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابان اتحاد میں واقع فلیٹ سے ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش تقریباً 9 ماہ پرانی ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد کیس معمہ بن گیا اور کئی سوالات کھڑے ہوگئے، پولیس نے رات گئے فلیٹ کو ڈی سیل کرکے مزید شواہد اکھٹا کیے لیکن […]
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کے لواحقین لاش وصول کرنے پر رضا مند ہوگئے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے محکمے کی جانب سے اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس […]