کراچی میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والا ایک اور شہری لٹ گیا

کراچی میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والا ایک اور شہری لٹ گیا۔ ڈیفنس فیز فور میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے دن دیہاڑے شہری سے گھر کی دہلیز پر 30 لاکھ روپے لوٹ لیے۔ ہیلمٹ پہن کر شناخت چھپانے والے ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کر لی […]

قومی اسمبلی سے آئندہ مالی سال کا بجٹ شق وار منظور، اپوزیشن کی تمام تحاریک مسترد

قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا 17 ہزار 573 ارب کا وفاقی بجٹ 2025-26 کثرت رائے سے منظورمنظور کر لیا جبکہ اپوزیشن کی تمام تحاریک کثرت رائے سے مسترد کردی گئیں، پیٹرولیم مصنوعات پر ڈھائی روپے فی لٹر کاربن لیوی عائد کردیا گیا اور 5 کروڑ سے زائد ٹیکس فراڈ پر گرفتاریاں ہوں گی۔ […]

امریکا نے ایران کے خلاف تاریخی آپریشن کیا، صدر ٹرمپ نے انتہائی پیچیدہ اور مشکل آپریشن مکمل کرایا — امریکی وزیردفاع اور جنرل ڈین کین کی بریفنگ

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے پینٹاگون میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ایران پر ایک کامیاب اور تاریخی فوجی آپریشن کیا گیا جس میں ایرانی جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں انتہائی پیچیدہ آپریشن مکمل ہوا جس کے نتیجے میں ایران […]

ہمارے تمام مطالبات مان لیے گئے، بجٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے ہمارے تمام مطالبات مان لیے، اس لیے بجٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں، حکومت نے بی آئی ایس پی کے بجٹ میں اضافہ کیا، پی ٹی آئی نے ہر بجٹ میں بی آئی ایس پی کے بجٹ میں کمی کی، پیپلز […]

آئینی بحران سے بچنے کیلئے بجٹ منظور کیا، عمران خان جب کہیں گے اسمبلی تحلیل کردیں گے، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان جب کہیں گے اسمبلی تحلیل کردیں گے، آئینی بحران سے بچنے کے لیے ہم نے بجٹ منظور کیا، کیا ہم نے پاکستان کا ٹھیکہ اٹھایا ہوا ہے، ہم اپنے صوبے کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے ، ہم کسی فنانس کمیٹی میں شرکت نہیں […]

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بھاری اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں آج فی تولہ سونے کے نرخ ایک ہزار 335 روپے بڑھ گئے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے […]

ایران کے سپریم لیڈر کا جنگ میں فتح کا اعلان، ایرانی قوم کو مبارکباد

سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جنگ میں ایران کی فتح کا اعلان کر دیا۔ ایرانی قوم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی ریاست پاش پاش ہو گئی، امریکا کو جنگ سے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی، امریکا کو محسوس ہوگیا تھا وہ شامل نہ ہوا تو اسرائیل تباہ ہو جائے گا۔ ایران کے […]

پنجاب میں بارش اور آندھی : حادثات میں 7 جاں بحق، 12 زخمی

پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں چار بچوں سمیت سات افراد جاں بحق جبکہ تین خواتین اور دو بچیوں سمیت بارہ افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایک لوڈر رکشہ بارش کے باعث پھسل کر نالے میں جا گرا، جہاں […]

لاہور: نجی اسپتال میں دو افراد غیرملکی خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار

لاہور کے نجی اسپتال میں رات گئے دو افراد ایک غیرملکی خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق خاتون کو اسپتال لانے والوں میں ایک مقامی اور ایک غیرملکی شخص شامل تھا۔ ذرائع کے مطابق دونوں افراد خاتون کو گاڑی میں ڈال کر اسپتال لائے تاہم جب ڈاکٹرز نے معائنہ کرنے […]

اسرائیل سے تنازع میں پاکستان نے بھرپور اور مستقل انداز میں ایران کی حمایت کی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل سے تنازع میں پاکستان نے بھرپور اور مستقل انداز میں ایران کی حمایت کی، ایران نے صدر زرداری، میرا اور فیلڈ مارشل کا نام لے کرشکریہ ادا کیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ […]