عمران خان سے ملاقات کے معاملات سلمان اکرم راجہ گروپ دیکھتا ہے، شیر افضل مروت

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران سے ملاقات کے معاملات سلمان اکرم راجہ گروپ دیکھتا ہے، گروپ چاہتا ہے وہی لوگ عمران خان سے ملیں جنہیں یہ رسائی دیں۔ اپنے ایک بیان میں رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ ملاقاتوں […]

پاکستان مخالف بات کرنے پر کڑی تنقید ہوئی تو ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر صفائیاں دینے لگے

پاکستان مخالف بات کرنے پر کڑی تنقید ہوئی تو ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود صفائیاں دینے لگے۔ آج نیوز کے پروگرام ”دس“ میں گفتگو کرتے ہوئے صدرڈمپرز ایسوسی ایشن لیاقت محسود نے کہا کہ شور شرابے میں جذباتی باتیں کردیں، پاکستان پر جان بھی قربان ہے، ملک ہے توہم ہیں، پاکستان ہوگا تو […]

بھارت: تاجر نے بیوی کو قتل کرکے لاش نالے میں پھینک دی، ناک کی لونگ نے پکڑوا دیا

بھارت میں تاجر نے اپنی بیوی کو قتل کرکے لاش نالے میں پھینک دی، پولیس نے ناک کی لونگ سے معاملے کا پتہ چلا لیا۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق دہلی کے ایک نالے سے ایک ماہ قبل ملنے والی خاتون کی لاش کے معمہ کو پولیس نے ایک چھوٹی سی ناک کی لونگ […]

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا بڑا اضافہ

سونا عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگا، فی تولہ قیمت یکدم تاریخی اضافے سے نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بہت بڑا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کے نرخ تاریخی بلندی پر پہنچ گئے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی […]

اسرائیلی فورسز کے مظالم جاری، مزید 35 فلسطینی شہید

دہشتگرد اسرائیلی فورسز کے مظلوم فلسطینیوں پر مظالم جاری رہے۔ صیہونی فورسز کی وحشیانہ بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 35 فلسطینی لقمہ اجل بن گئے، 55 زخمی بھی ہوئے، شہداء کی مجموعی تعداد 50 ہزار 850 ہوگئی۔ غزہ کی مکمل ناکہ بندی کو 6 ہفتے گزر گئے، اسرائیل کی جانب سے امدادی سامان […]

ڈھاکا میں 4.3 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں 4.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ امریکی جیولوجیکل سروسے (یو ایس جی سی) کے مطابق ڈھاکا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 4.3 تھی، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر […]

داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت میں ایک کھرب سے زائد کا اضافہ

حکومت نے داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت 1.74 کھرب روپے تک بڑھا دی، سی ڈی ڈبلیو پی نے مجموعی طور پر 10 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدرات سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا، جس میں 10 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس […]

اسرائیل مردہ باد مارچ: سنی تحریک کے ریلی کو ٹاور جانے سے روک دیا گیا

اسرائیلی مظالم کے خلاف سنی تحریک کی ریلی کو ٹاور کے قریب روک دیا گیا ہے، پولیس کی بھاری نفری تعینات، امریکی قونصلیٹ جانے والے راستے کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے تحت اسرائیل مردہ باد مارچ ٹاور پہنچ گیا ہے، پولیس نے مارچ کو امریکن ایمبیسی جانے […]

پی ٹی آئی نے مائنز اینڈ منرلز بل کی منظوری عمران خان سے مشاورت سے مشروط کردی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے مائنز اینڈ منرلز بل کی منظوری سابق وزیراعظم عمران خان سے مشاورت سے مشروط کردی جبکہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اجازت کے بعد بل اسمبلی سے منظور کروایا جائے گا، بل میں حقوق و معدنی وسائل وفاق کو منتقل کرنے کی […]

پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب کا راولپنڈی میں آغاز

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا آغاز راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہوگیا۔ راولپنڈی میں منعقد ہونے والی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کا آغاز فلائنگ مین کے جیٹ پروپلژن کے مظاہرے کے ساتھ کیا گیا۔ جیٹ پروپلژن کا مظاہری کرنے والے فلائنگ مین نے […]