3 ادارے نجکاری پروگرام میں شامل،2 ڈی لسٹ کرنے کی تجویز

نجکاری بورڈ نے3 سرکاری اداروں کو نجکاری پروگرام میں شامل،2 ادارے ڈی لسٹ کرنے کی سفارش کر دی۔  نجکاری کمیشن کے مطابق چیئرمین محمد علی کی زیر صدارت اجلاس میں سرمایہ کاری کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر3سرکاری ادارے فعال نجکاری پروگرام میں شامل، 2 ڈی لسٹ کرنے کی تجویز دی گئی، کمیٹی نے متعلقہ […]

پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کے انتخاب کے نئے طریقہ کار پر اعتراضات

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے قبل حکومت کی جانب سے کسانوں ، خواتین ، نوجوانوں اور اقلیتی نمائندوں کے انتخاب کا نیا طریقہ کار ملک میں جمہوری اصولوں اور آئینی اختیارات کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ چکا ہے۔  حکومت نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ( ترمیمی ) ایکٹ 2025 کے تحت تجویز دی کہ مخصوص […]

حکومت کا کام نوکریاں دینا نہیں، سوچ بدلنے کی ضرورت ہے؛ وزیرخزانہ

وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کاکام نوکریاں دینا نہیں ہے،اب اس سوچ کوتبدیل کرنے کی ضرورت ہے،ملک کی آئی ٹی معیشت اور فری لانسنگ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیداکررہی ہے۔ انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی کے تحت منعقدہ سیمینار سے خطاب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر […]

امریکا کا افغانستان سے آنے والے تارکین وطن کی دوبارہ جانچ کا فیصلہ

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان سے آنے والے تمام تارکین وطن کا بغور اور مکمل طور پر دوبارہ جائزہ لے رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی شخص […]

کیلیفورنیا: سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر اسٹاکٹن میں سالگرہ کی ایک تقریب کے دوران فائرنگ سے 4 افراد  ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ خیبر ایجنسی کے مطابق واقعہ ہفتے کی شام تقریباً چھ بجے پیش آیا ، تقریب میں تقریباً سو افراد موجود تھے کہ اچانک فائرنگ شروع ہوگئی جس سے تین بچوں سمیت 4 افراد ہلاک […]

عبدالکریم کے جوتے اورآئین

پشتو کی ایک بڑی مشہوراورکثیرالاستعمال کہاوت ہے کہ بیٹی’’کہتی‘‘ تم سے ہوں لیکن ’’سناتی‘‘ بہو کو ہوں۔ اسی سے ملتی جلتی بلکہ ایک جڑواں کہاوت اورہے کہ میں جو کہہ رہاہوں وہ مت سنو بلکہ وہ سنو جو میں نہیں کہہ رہا ہوں ۔ فیض احمد فیض نے بھی اس مضمون کو یوں باندھا ہے […]

غزہ کی شکار گاہ میں جنگ بندی کا ڈھکوسلا

سات اکتوبر دو ہزار تئیس سے چوبیس اکتوبر پچیس تک مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج اور مسلح یہودی آبادکار ڈھائی سو بچوں سمیت گیارہ سو فلسطینی قتل اور گیارہ ہزار کو زخمی کر چکے ہیں۔جب کہ اس عرصے میں مغربی کنارے پر اکیس ہزار سے زائد گرفتاریاں ہوئی ہیں۔ ہیروشیما شہر کے نصف رقبے کے […]

بھارتی وزیر دفاع کی ہرزہ سرائی

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی سے لے کر بھارتی حکومت کے وزیروں اور مشیروں کے درمیان پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کا ایک مقابلہ لگا رہتا ہے۔ سب ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لیے پاکستان کے خلاف بڑھکیں مارتے رہتے ہیں۔ بھارت کے خلاف حالیہ جنگ میں پاکستان کی شاندار فتح نے مودی […]

28ویں ترمیم اور گورننس کی مقامی خو د مختاری

قومی سیاست اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیاسی اور قانونی تبدیلیوں کی گونج تھمی نہیں ہے کہ ہمیں حکمران طبقہ نے پہلے ہی سے 28 ویں ترمیم کی کہانی سنا دی ہے ۔کہا جاتا ہے کہ 28ویں ترمیم کا کام عملا 27ویں ترمیم میں ہی مکمل کیا جانا تھا مگر بعض سیاسی […]

کے پی میں گورنر راج ؟، ایک جائزہ

کے پی میں گورنر راج کی گونج سنائی دے رہی ہے۔ حکومت نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ وہ کے پی میں گورنر راج لگانے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ مقتدرہ سے بھی گورنر راج کے حق میں آوازیں آرہی ہیں۔ کچھ نام بھی سامنے آئے ہیں۔ میری نظر میں ناموں میں […]