راولپنڈی؛ 3کروڑ سے زائد مالیت کے 60 آئی فون اسمگلنگ کیس میں ملزم کو 6سال قید کی سزا

انسداد کسٹم جرائم کی خصوصی عدالت نے 3 کروڑ 14 لاکھ روپے مالیت کے 60 آئی فون اسمگل کرنے کے کیس میں ملزم ظہور کو جرم ثابت ہونے پر 6 سال قید کی سزا سنا دی۔ جج شبانہ رسالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد بھی ضبط کرنے کا […]

اسلام آباد ہائیکورٹ: عدم پیشی پر دو اعلیٰ سرکاری افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر ڈائریکٹر ایڈمن ایرا و این ڈی ایم اے کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے محمد شہباز قیصر کی ایرا کے این ڈی ایم اے میں ضم ہونے کے بعد ایرا ملازمین کی سروس کا معاملے سے متعلق درخواست پر سماعت […]

ٹی ایل پی پر پابندی عمران خان دور میں لگی، موجودہ پی ٹی آئی قیادت کرایے پر لائی گئی ہے، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی عمران خان دور میں لگی تھی، موجودہ پی ٹی آئی  قیادت کرایے پر لائی گئی ہے۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پی […]

کشمیر پر بھارتی غیر قانونی قبضے کیخلاف 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ منانے کا اعلان

وزیراعظم نے 27 اکتوبر کو کشمیر پر بھارتی غیر قانونی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منانے کی ہدایت کر دی۔ یوم سیاہ سے متعلق وزیراعظم ہاؤس سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پورے ملک میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، یوم سیاہ پر کشمیری عوام […]

اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال: سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات میں ریکارڈ کمی

سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر التوا مقدمات میں تاریخی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی منصوبہ شروع کیا، جس کے نتیجے میں 2015ء  میں زیرِ التوا مقدمات 25 ہزار 686 سے بڑھ کر 2024ء  میں 60 […]

کراچی میں ایمریٹس ائیرلائن کے چالیس سال مکمل ہونے پر تقریب منعقد 

کراچی میں ایمریٹس ائیرلائن کے چالیس سال مکمل ہونے پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تقریب میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ، ایمریٹس ائیرلائن کی اعلی قیادت اور قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیثی نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایمریٹس ائیرلائن کے ائیر کرافٹس کی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ […]

پاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز سے قبل جنوبی افریقی ٹیم کو بڑا دھچکا

جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان سمیت دو اہم کھلاڑی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔ کرکٹ جنوبی افریقا کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ کپتان ڈیوڈ ملر اور فاسٹ بولر جیرالڈ کوئٹزے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ڈیوڈ ملر پاکستان کے دورے کے […]

اسلام آباد: مذہبی جماعت کے گرفتار 87 کارکنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے مذہبی جماعت کے گرفتار 87 کارکنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔ عدالت نے ملزمان کی شناخت پریڈ کیلئے 14 دن کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا تھا، شناخت پریڈ کا عمل مکمل نہ ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ میں 3 نومبر تک توسیع کردی گئی۔  انسداد دہشت گردی عدالت کے جج […]

لاہور: نوجوان نے گھریلو جھگڑے پر خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی

فیکٹری ایریا گلستان کالونی میں نوجوان نے گھریلو جھگڑے سے دل برداشتہ ہو کر والد کے پستول سے خود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ایس ایچ او  فیکٹری ایریا اشفاق خان کے مطابق متوفی کی شناخت 27 سالہ حمزہ بٹ ولد طارق محمود کے نام سے ہوئی۔ پولیس  نے پستول قبضہ میں لے لیا اور موقع سے […]

سعودی عرب سے متعلق توہین آمیز بیان پر انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے معافی مانگ لی

اسرائیل کے انتہا پسند وزیر خزانہ بیزلیل سموتریچ نے سعودی عرب سے متعلق اپنے بیان کو ’’نامناسب‘‘ قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے بیان سے کسی کو دکھ یا تکلیف پہنچی ہے تو وہ معذرت خواہ ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، بیزلیل سموتریچ نے چند روز قبل […]