کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی آج پرسنل بیگیج، ٹرانسفر آف ریذیڈینس اور گفٹ اسکیم کے تحت گاڑیوں کی درآمدی پالیسی میں ترامیم سمیت نو نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر ایک بجے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔ اجلاس میں پری شپمنٹ انسپکشن رجیم کی […]
خیبر پختونخواہ کے محکمہ تعلیم نے میٹرک کے حالیہ امتحان میں 40 فیصد سے کم نتائج پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ کی جانب سے مردان تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام اسکولوں کی ناقص کارکردگی پر انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کا […]
26نومبر احتجاج میں درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے ضامن کی پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے مقدمے کی سماعت کی۔ علیمہ خان عدالت سے جاری وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرنے کے باوجود پیش نہ ہوئیں۔ عدم […]
ایس آئی یو پولیس کی حراست میں مبینہ تشدد سے عرفان نامی نوجوان دم توڑ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عرفان کو اس کے دیگر تین دوستوں کے ہمراہ بدھ کی صبح عائشہ منزل سے حراست میں لیا گیا تھا، جمعرات کی شام کو عرفان کے چچا کو فون کرکے ایس آئی یو کے دفتر […]
اسلامی ممالک نے اسرائیل کی جانب سے دو متنازع مسودہ قوانین کی منظوری پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، خصوصاً قرارداد 2334، کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ متنازع قوانین کا مقصد مقبوضہ مغربی کنارے پر نام نہاد ’’اسرائیلی خودمختاری‘‘ […]
ویٹی کن: برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس اور پوپ لیو نے جمعرات کو ویٹی کن کے تاریخی سسٹین چیپل میں ایک ساتھ دعا کی، جو 1534ء میں انگلینڈ کے پوپ سے علیحدگی کے بعد پہلی بار کسی برطانوی بادشاہ اور پوپ کی مشترکہ عبادت تھی۔ اطلاعات کے مطابق، مقدس چیپل میں لاطینی اور انگریزی زبان […]
سوشل میڈیا پر پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے وزن میں حیرت انگیز کمی نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ان دنوں شگفتہ اعجاز سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں کیونکہ انہوں نے بےحد کم وقت میں وزن اتنا کم کرلیا ہے کہ اب وہ لڑکی جیسی […]
فرانس کے تاریخی لوور میوزیم میں ہونے والی شاہی جواہرات کی چوری نے دنیا بھر کو حیران کر دیا۔ مگر معروف امریکی مصنفہ سلون کراسلی کے نزدیک یہ واقعہ صرف ایک چوری نہیں بلکہ عصرِ حاضر کا ایک ثقافتی اور نفسیاتی مظہر ہے۔ یہ محض ایک واردات نہیں تھی بلکہ ایک ایسا واقعہ جو لمحوں […]
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے خلاف ممکنہ زمینی کارروائی کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات اسمگلرز کے خلاف اعلانِ جنگ کی ضرورت نہیں، “جو امریکا میں منشیات لائے گا، ہم اسے مار ڈالیں گے۔ وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ مختلف وجوہات […]
برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے 500 سال میں پہلے برطانوی بادشاہ بن گئے جنہوں نے کسی پوپ کے ساتھ عوامی دعا میں شرکت کی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 23 اکتوبر کو ویٹیکن سٹی کے 2 روزہ سرکاری دورے کے دوسرے دن بادشاہ چارلس اور ملکہ […]