کراچی؛ حساس ادارے کا جعلی افسر بن کر شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث اشتہاری ملزمان گرفتار

بوٹ بیسن پولیس نے حساس ادارے کا جعلی افسر بن کر شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی وارداتوں میں ملوث مطلوب و اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ساؤتھ پولیس کے مطابق بوٹ بیسن پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کیا جو کہ شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ گرفتار […]

ایمیزون کی کلاؤڈ سروسز میں بڑی خرابی، سینکڑوں ویب سائٹس بند، لاکھوں صارفین متاثر

دنیا کی سب سے بڑی کلاؤڈ کمپنی ایمیزون ویب سروسز (AWS) کو ایک بڑی تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث دنیا بھر میں سینکڑوں ویب سائٹس اچانک بند ہوگئیں اور لاکھوں صارفین متاثر ہوئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خرابی AWS کے ایک اندرونی سسٹم میں پیدا ہوئی جو نیٹ […]

کراچی: نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے مذہبی جماعت کے 2 کارکن جاں بحق، مقدمہ درج

نیوکراچی پولیس نے ناگن چورنگی صدیق اکبر مسجد کے قریب دکان پر فائرنگ سے 2 افراد کے قتل کا مقدمہ دکان کے مالک کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا، مقدمے میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔ نیو کراچی پولیس نے دکان زم زم کیپ ہاؤس بالمقابل سیکٹر […]

نام نہاد بلوچ نیشنل موومنٹ کا برطانیہ میں بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب

نام نہاد بلوچ نیشنل موومنٹ کا برطانیہ میں بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی ایما پر نام نہاد بلوچ نیشنل موومنٹ کےبیرون ملک احتجاج کی حقیقت آشکار ہو گئی۔ بلوچستان کے علاقے زہری میں  حقائق کے برعکس پروپیگنڈا کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش  ہوگئی۔ پروپیگنڈا کرنے […]

پاک افغان سیز فائر کے دورانیے سے متعلق وزیر دفاع کا دو ٹوک بیان

پاک افغان سیز فائر کے دورانیے سے متعلق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا دو ٹوک بیان سامنے آگیا۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ یہ بہت واضح طور پر بیان کیا گیا تھا کہ کوئی دراندازی نہیں ہوگی اور ٹی ٹی پی کو ان کی سرزمین پر کوئی سہولت فراہم نہیں […]

افغان طالبان یورپ میں جعلی دھمکی آمیز خطوط فروخت کرنے لگے

برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ افغان طالبان کے نام پر جعلی دھمکی آمیز خطوط یورپ میں 40 پاؤنڈ میں فروخت کیے جا رہے ہیں، جنہیں افغان شہری مغربی ممالک میں پناہ (Asylum) حاصل کرنے کے لیے بطور ثبوت استعمال کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کچھ بدعنوان افغان […]

غزہ میں جنگ بندی ختم ہونے کے خدشے پر امریکا متحرک، سفارتی کوششیں تیز

امریکی نائب صدر جے ڈی وانس اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کی سربراہی میں ایک اعلیٰ امریکی وفد نے پیر کو تل ابیب میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد گزشتہ ہفتے طے پانے والی جنگ بندی (سیز فائر) کو برقرار […]

ٹرمپ کا امریکا میں ’ڈیپ اسٹیٹ‘ ختم کرنے کا فیصلہ، افسران کے خلاف کارروائیاں شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے ایک خفیہ مگر وسیع سرکاری مہم شروع کر دی ہے، جس کا مقصد اُن لوگوں کے خلاف کارروائی کرنا ہے جنہیں ٹرمپ اور اُن کے حامی ”ڈیپ اسٹیٹ“ یا ریاست کے اندر ریاست سمجھتے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی “رائٹرز“ کے مطابق، یہ مہم دراصل ایک بین الادارہ جاتی […]

چین کو ٹرمپ کی نئی دھمکی، نومبر سے 155 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی تیاری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر چین کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چینی صدر شی جن پنگ نے امریکہ کے ساتھ ”منصفانہ تجارتی معاہدے“ پر دستخط نہ کیے تو یکم نومبر سے چینی مصنوعات پر 155 فیصد تک ٹیکس (ٹیرف) عائد کیا جا سکتا ہے۔ اس اعلان کے بعد […]