کسی کو بند کمروں کےفیصلے عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلوں کو عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان کے مطابق 25 اکتوبر کو ضلع خیبر میں جرگہ بلایا لیا، عوام کی زندگی اور ان کے مستقبل کا […]

خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی روک تھام کیلیے پولیس کا پہلا اسنائپر اسکواڈ تیار

خیبر پختونخوا پولیس نے بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خدشات کے پیشِ نظر اپنی تاریخ کا پہلا اسنائپر اسکواڈ تشکیل دے دیا ہے۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق یہ اسکواڈ ایلیٹ فورس کا حصہ ہوگا اور اسے جدید اسلحے، تربیت اور خصوصی آلات سے لیس کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، اسنائپر اسکواڈ کو […]

ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں جنوبی افریقا سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا نے پانچ میں سے چار میچز میں فتح حاصل کرکے 8 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ اس سے قبل دفاعی چیمپئن آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بنی […]

کراچی: کروڑوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد، 2 ملزمان گرفتار

کراچی میں ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے پارکنگ ایریا میں […]

پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر اہم پیش رفت

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے بولی دینے کی نئی تاریخ سامنے آگئی۔ قومی ائیر لائن کی نجکاری کے لیے بولی کی تاریخ 30 اکتوبر سے تبدیل کرکے 17 نومبر کر دی گئی، چار کنسورشیم نے قومی ایئر لائن نجکاری کے بولی کے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ قومی ایئر […]

ٹرمپ نے اے آئی ویڈیو میں خود کو بادشاہ بنا کر امریکی مظاہرین پر ’کچرا‘ برسا دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک نئی اے آئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں انہیں جنگی طیارہ اڑاتے ہوئے مظاہرین پر گندگی پھینکتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں ٹرمپ نے بادشاہوں کی طرح سر پر ایک سنہری تاج بھی پہنا ہوا ہے۔ یہ ویڈیو اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکا […]

افغان طالبان کا ایک اور آمرانہ اقدام، پاکستان مخالف پروپیگنڈے سےانکار پر بڑےادارےکی تمام نشریات معطل

افغان طالبان حکومت نے ایک اور آمرانہ اقدام کے تحت افغانستان کے بڑے نجی نشریاتی ادارے شمشاد نیوز کی تمام نشریات معطل کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بندش کی وجہ چینل کی جانب سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا نشر کرنے سے انکار اور طالبان حکومت کا مؤقف نہ اپنانا قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کا […]

کھیل قوموں کے ساتھ دلوں کو جوڑتے ہیں، چیئرمین پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کھیل قوموں کے ساتھ دلوں کو بھی جوڑتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی۔ اعصام الحق قریشی نے ایشیا کپ میں محسن نقوی کے اصولی موقف […]

سی وی کلاک ٹاور کے عقب سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت کر لی گئی

سی ویو کلاک ٹاور کے عقب سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت سحرش حسن رضا شاہ کے نام سے کرلی گئی، خاتون کا تعلق مجاہد نگر شیخوپورہ سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو درخشاں تھانے کے علاقے سی ویو کلاک ٹاور کے عقب سے نامعلوم خاتون کی ڈوبی ہوئی لاش ملی تھی، […]

کراچی میں ٹماٹر مرغی کے گوشت سے بھی مہنگا

شہر قائد میں فی کلو ٹماٹر مرغی کے گوشت سے بھی مہنگا ہو گیا۔ کراچی میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 500 روپے سے تجاوز کرگئی ہے، جب کہ مرغی کا گوشت 450 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں اور گلی محلوں میں ٹماٹر 450 سے 550 روپے فی […]