مہنگی بجلی سے نجات کی کوشش، مزید 11 آئی پی پیز کا نیپرا سے رجوع

مہنگی آئی پی پیز (نجی بجلی گھر) سے بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے ایک اور اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ وفاقی حکومت کے ساتھ نظرثانی شدہ معاہدوں کے بعد مزید 11 آئی پی پیز نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے رجوع کر لیا ہے۔ نیپرا میں جمع کرائی گئی […]

سپریم کورٹ نے 9 مئی کے مقدمات سماعت کے لیے مقرر کر دیے

سپریم کورٹ آف پاکستان نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مختلف مقدمات کی سماعت کے لیے تاریخیں مقرر کر دی ہیں۔ عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور کارکنوں کی اپیلوں پر آئندہ ہفتے سماعت ہوگی۔ عمر سرفراز چیمہ کی جسمانی ریمانڈ نہ […]

خدارا!!! حادثات کو فسادات کا رنگ نہ دیں

کراچی 1985 سے قبل پرامن اور روشنیوں کا شہر مانا جاتا تھا، چھوٹے موٹے واقعات ہوتے رہتے تھے لیکن پھر دو واقعات نے اس شہر کے امن کو کھا لیا۔ ایک بچی کو بس نے کچل ڈالا تو قصبہ کالونی میں شرپسندوں نے ذاتی لڑائی کو فسادات کی شکل دے ڈالی، جس کے بعد شہر […]

ٹیرف معاملے پر چین کا جوابی وار، مزید 18 امریکی کمپنیوں پر پابندی لگا دی

ٹیرف معاملے پر چین کی جانب سے جواب وار کرتے ہوئے امریکا کی مزید 18 کمپنیوں پر پابندی لگادی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین کو ترقی کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین اپنے تحفظ کے لیے مؤثراقدامات لیتا […]

مجھے ایف آئی اے کی جانب سے حراست میں لینے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، وکیل کامران قریشی

سینٹرل جیل کراچی کے جوڈیشل کمپلیکس میں مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمدگی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، اس دوران عدالت نے تفتیشی افسر کی عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ […]

لاہور ہائیکورٹ کا تاریخی فیصلہ: 27 سال بعد بیوہ خاتون کو وراثتی جائیداد میں حصہ دلوا دیا

لاہور ہائیکورٹ نے 27 سال بعد بیوہ خاتون صدیقاں بی بی کو اپنے بھائی سے وراثتی جائیداد میں حصہ دلانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے خاتون کی اپیل پر 12 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اس بات کا حکم دیا کہ بیوہ […]

ہمیں آئی ایم ایف کی بارودی سرنگوں کے طعنے دینے والے اپنی کامیابیاں بھی بتائیں، وقاص اکرم

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے موجودہ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ہم پر الزام لگایا کہ آئی ایم ایف کی بارودی سرنگیں پی ٹی آئی نے بچھائیں۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت ناکام ہو کر ہمیں الزام دیتی ہے کہ ہم […]

وزیراعظم شہبازشریف اپنے وفد کے ہمراہ بیلاروس روانہ، متعدد معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کا امکان

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف جمعرات کو اپنے وفد کے ہمراہ بیلاروس روانہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے بھائی نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب، اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی وفد میں شامل ہیں۔ وزیراعظم اور بیلاروس کے صدر لوکا شینکو کے درمیان باضابطہ مذاکرات کل ہوں گے، اس دوران متعدد معاہدوں اور ایم […]

ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کے پاسپورٹ فوری بلاک کرنے کا حکم

وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ میں اہم اجلاس ہوا، جس میں ڈی پورٹ کئے گئے پاکستانیوں کے پاسپورٹ فوری طور پر بلاک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اجلاس میں وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، اور ڈی جی ایف آئی اے نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی جی پاسپورٹ […]

لاہور ہائیکورٹ: اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم کے عہدے پر تقرری کے خلاف اپیل مسترد

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم کے عہدے پر تقرری کے خلاف اپیل کو مسترد کرتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ عدالت نے اپیل کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔ سماعت کے دوران جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اسحاق ڈار […]