عمران خان سے کل ملاقات کرنے والے رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو ارسال

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعظم عمران خان سے کل ملاقات کرنے والے رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھیج دی، ملاقاتیوں میں بیرسٹر گوہر سمیت 6 رہنما شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وکلا اور رہنماؤں کی ملاقات کے […]

منشیات کی روک تھام: تعلیمی اداروں میں طلبہ کو براہ راست اشیاء کی ڈیلیوری روکنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے منشیات کی روک تھام کیس میں تعلیمی اداروں میں طلبہ کو براہ راست اشیاء کی ڈیلیوری روکنے کا حکم دے دیا، عدالت نے حکم دیا کہ بچے پیزا وغیرہ منگواتے ہیں اور ساتھ منشیات بھی منگوا لیتے ہیں، طلبہ کو براہ راست ڈلیوریز روکیں، جو اسکول اور کالج عمل درآمد نہیں […]

’بُنیان مرصوص‘ آپریشن کا نام بھارتی حملے میں شہید مسجد کی محراب سے آیا

مظفرآباد میں بھارتی فضائی حملے میں شہید کی گئی مسجد کے محراب پر کندہ قرآن پاک کی آیت کے آخری الفاظ ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ پاکستان کی جوابی کارروائی کا عنوان بن گئے۔ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان نے عظیم الشان اور بھرپور فوجی ردعمل کے تحت ’’آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کا آغاز کیا، جو بھارت کے لیے […]

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، انڈیکس 10 ہزار پوائنٹس سے زائد بڑھ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا اختتام شاندار تیزی پر ہوا، 100 انڈیکس میں 10 ہزار 123 پوائنٹس کا غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 297 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ کاروباری حلقوں کے مطابق 100 انڈیکس میں 9.45 فیصد اضافہ سرمایہ کاروں […]

حسابیات کب ایجاد ہوئیں؟ حیران کن انکشاف

ریاضی، جو تمام سائنسی علوم کی بنیاد ہے، انسانوں کے ابتدائی گنتی کے طریقوں سے ترقی کرتے ہوئے آج کے پیچیدہ نظاموں تک پہنچی ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ ریاضی کب ایجاد ہوئی؟ انسانوں نے ہزاروں سال قبل گنتی کرنا شروع کی۔ افریقہ کے کانگو علاقے سے دریافت ہونے والی اشانگو ہڈی، جو تقریباً […]

عمران خان نے جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا پیغام دیا ہے، علیمہ خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا پیغام دیا گیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کے لیے آئیں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ نمل یونیورسٹی کے لیے فنڈ کی اشد ضرورت ہے اور اسی مقصد کے تحت وہ […]

وزیراعظم کا ترک عسکریت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کی تحلیل کا خیرمقدم

وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں عسکریت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کی تحلیل کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ترک قیادت کے غیرمتزلزل عزم کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی اقدام ترکیہ میں امن، استحکام اور ترقی کے نئے باب کا آغاز ہے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا […]

ترک عسکریت پسند تنظیم ’پی کے کے‘ نے 40 سالہ مسلح جدوجہد ختم کرنے کا اعلان کر دیا

کردستان ورکرز پارٹی (PKK) نے ترک ریاست کے خلاف چار دہائیوں سے جاری خونی مسلح جدوجہد کو ختم کرنے اور تنظیم کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ خبر ”پی کے کے“ سے قریبی تعلق رکھنے والی خبر رساں ایجنسی ”فرات“ نے پیر کے روز دی ہے۔ فرات نیوز ایجنسی کے مطابق، ”پی […]

پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان میں فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع

پاک بھارت تصادم کے بعد پاکستان میں فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع ہو گیا ہے۔ ائیرپورٹ حکام کے مطابق ملک کے تمام بڑے ہوائی اڈوں، بشمول لاہور، سیالکوٹ، کراچی، پشاور اور اسلام آباد پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز نے شیڈول کے […]

پاکستان کا بھارت کے ساتھ کشیدگی پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

پاکستان نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان آئی ایم ایف سے اسٹریٹجک، معاشی اور مالیاتی معاملات پر آئندہ مذاکرات میں صورتحال سے آگاہی فراہم کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی […]