ریاضی، جو تمام سائنسی علوم کی بنیاد ہے، انسانوں کے ابتدائی گنتی کے طریقوں سے ترقی کرتے ہوئے آج کے پیچیدہ نظاموں تک پہنچی ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ ریاضی کب ایجاد ہوئی؟
انسانوں نے ہزاروں سال قبل گنتی کرنا شروع کی۔ افریقہ کے کانگو علاقے سے دریافت ہونے والی اشانگو ہڈی، جو تقریباً 20,000 سال پرانی ہے، اس پر کٹے ہوئے نشانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ابتدائی انسان گنتی کرتے تھے۔ اسی طرح، جنوبی افریقہ سے ملنے والی لیبومبو ہڈی، جو تقریباً 43,000 سال پرانی ہے، اس پر بھی کٹے ہوئے نشانات ہیں، جو ممکنہ طور پر چاند کے مہینے یا حیض کے دنوں کی گنتی کے لیے استعمال ہوتے تھے۔

’خدا واقعی موجود ہے‘: سائنسدان نے ثبوت کیلئے ریاضیاتی فارمولا پیش کردیا
قدیم سومیری باشندوں نے تقریباً 4500 سے 1900 قبل مسیح کے درمیان کیلکولیفارم لکھائی اور 60 کی بنیاد پر عددی نظام ایجاد کیا، جو آج بھی وقت کی پیمائش اور مثلثیات میں استعمال ہوتا ہے۔ انہوں نے حساب، الجبرا، اور جیومیٹری کے بنیادی اصول وضع کیے، جو زمین کی پیمائش اور آبپاشی کے نظاموں کے لیے ضروری تھے۔
سائنس میں یہودیوں، مسیحیوں اور مسلمانوں کا کردار
ریاضی کی بنیادی جڑیں قدیم یونان، مصر، اور بھارت جیسے تہذیبوں میں موجود تھیں۔ تاہم، اسلامی دنیا نے ان علوم کو نہ صرف محفوظ کیا بلکہ ان میں بہتری بھی کی۔ اسلامی عہد میں، مسلمان علماء نے ریاضی اور سائنسی علوم کو بہت زیادہ فروغ دیا۔

کیا آپ جانتے ہیں ’ٹائم ٹریول‘ یعنی وقت میں سفر کرنا کس طرح ممکن ہے؟
ریاضی کی مزید ترقی مصر، یونان، بھارت، چین، اور اسلامی دنیا میں ہوئی۔ 17ویں صدی کے آخر میں آئزک نیوٹن اور گوٹفریڈ ولیم لائبنز نے آزادانہ طور پر کیلکولس کی ترقی کی، جو جدید سائنس اور انجینئرنگ کی بنیاد ہے۔