اٹلی: دو معصوم بچوں کی جان بچانے والے پاکستانی نوجوان کے لیے سرکاری اعزاز

اٹلی کے شہر بریشیا میں گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک 29 سالہ پاکستانی نوجوان نوید اسلم نے بہادری کی ایسی شاندار مثال قائم کی ہے جس نے نہ صرف اٹلی بلکہ پوری دنیا میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ چند روز قبل بریشیا کے ایک پارک میں معصوم بچے کھیل رہے تھے کہ اچانک ایک نائجیرین شہری نے ان پر حملہ کر دیا اور بچوں کی گردن دبانے کی کوشش کی۔ اس خطرناک صورتحال کو دیکھتے ہی وہاں موجود نوید اسلم نے اپنی جان کی…

Read More

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع خاران اور مستونگ میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر دو الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع خاران اور مستونگ میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر دو کامیاب آپریشن کیے، جن میں بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے آٹھ دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر…

Read More

ٹنڈو محمد خان: کار پرفائرنگ سے پی پی رہنما اہلیہ سمیت جاں بحق، بچہ زخمی

ٹنڈو محمد خان میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ کر کے پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما غلام نبی مگسی اور ان کی اہلیہ کو قتل کر دیا، پانچ سالہ بیٹا زخمی ہو گیا۔ ٹنڈو محمد خان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما غلام نبی مگسی اور ان کی اہلیہ ثمرین مگسی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کا پانچ سالہ بیٹا سیف اللہ مگسی زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ بلڑی شاہ کریم تھانے کی حدود میں…

Read More

امریکی تحویل سے رہا ہونے والا ایرانی بحری جہاز کا عملہ کراچی پہنچ گیا

امریکی تحویل سے رہائی پانے والے ایرانی آئل ٹینکر لینور ڈوینا کے 22 عملے کے ارکان کراچی پہنچ گئے، جہاں انہیں ایرانی قونصل خانے کے حوالے کر دیا گیا۔ ترک خبر رساں ادارے ’انادولو‘ نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی تحویل سے رہائی پانے والے ایرانی آئل ٹینکر لینور ڈوینا کے 22 عملے کے ارکان کو کراچی میں ایران کے قونصل خانے کے نمائندوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی پانیوں میں امریکا کی جانب سے تحویل میں لیے…

Read More

ملک بھر میں یومِ عاشور عقیدت و احترام سے منایا گیا، سخت سیکیورٹی میں مرکزی جلوس اختتام پذیر

ملک بھر میں حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی یاد میں یومِ عاشور (10 محرم الحرام) مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ کراچی، راولپنڈی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں مرکزی جلوس اور مجالس سخت سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ پرامن طور پر اختتام پذیر ہوگئیں جب کہ عزاداروں نے نوحہ خوانی، سینہ زنی اور نمازِ ظہرین ادا کرکے شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ کراچی میں یومِ عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک میں مجلسِ عزا کے اختتام کے بعد برآمد ہوا، جو اپنے…

Read More

فیفا ورلڈ کپ: اب تک کونسی ٹیمیں ‘راؤنڈ آف 32’ میں جگہ بنا چکی ہیں؟

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے کے اختتام کے قریب ناک آؤٹ مرحلے کی تصویر تقریباً واضح ہو گئی ہے۔ اب تک 48 میں سے 28 ٹیمیں راؤنڈ آف 32 کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں، جبکہ صرف چار نشستیں باقی رہ گئی ہیں۔ ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز 28 جون سے ہوگا اور 3 جولائی تک راؤنڈ آف 32 کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنانے والی ٹیموں میں میزبان میکسیکو، امریکا، جرمنی، ارجنٹینا، فرانس، ناروے، کولمبیا، سوئٹزرلینڈ،…

Read More

فیفا ورلڈ کپ: مصر کے خلاف وی اے آر نے ایران کو کس طرح جیت سے محروم کیا؟

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ایران کو مصر کے خلاف ڈرامائی میچ کے آخری لمحات میں اس وقت بڑا دھچکا لگا، جب ان کے فاتحانہ گول کو ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (وی اے آر) نے آف سائیڈ قرار دے کر مسترد کر دیا تھا۔ ایران اور مصر کے درمیان میچ 1-1 سے برابر ہوا جس کے بعد ایران کو اب ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کے لیے دیگر نتائج کا انتظار کرنا ہوگا۔ فیفا ورلڈ کپ میں ایران کو مصر کے خلاف ڈرامائی مقابلے میں 1-1 سے ڈرا کے بعد ناک…

Read More

بھارت نے آپریشن سندور میں اپنے فوجیوں کی ہلاکتیں تسلیم کرلیں

بھارتی حکومت نے 7 مئی 2025 کے آپریشن سندور میں ہلاکتوں کا باضابطہ اعتراف  کر لیا ہے۔ آپریشن سندور کے دوران ہلاک ہونے والے مزید چھ فوجیوں کے نام سرکاری طور پر نیشنل وار میموریل کے رول آف آنر میں شامل کر دیے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق بھارت نے آپریشن سندور کے دوران ہلاک ہونے والے چھ فوجیوں کی ہلاکتوں کا سرکاری طور پر اعتراف کرتے ہوئے ان کے نام نیشنل وار میموریل کے رول آف آنر میں شامل کر دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق…

Read More

کروڑوں کے زیورات کی ڈکیتی؛ ماسٹر مائنڈ بھارتی فضائیہ کا اہلکار نکلا

بھارت کی ریاست گجرات میں پولیس نے احمد آباد کی ایک جیولری شاپ میں ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے سے زائد مالیت کی مسلح ڈکیتی کے الزام میں بھارتی فضائیہ کے ایک کارپورل کو گرفتار کر لیا ہے۔ بھارتی ریاست گجرات کی پولیس نے بھارتی فضائیہ کے 31 سالہ کارپورل دیپک بھوکر کو احمد آباد میں ایک جیولری شاپ پر ایک کروڑ 51 لاکھ بھارتی روپے مالیت کی مسلح ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کو دہلی سے گرفتار کیا گیا، جہاں وہ بھارتی فضائیہ کے ایک یونٹ…

Read More

فرانس کے فٹبالر عثمان ڈیمبیلے کی برق رفتار ہیٹ ٹرک، ورلڈ کپ میں نیا ریکارڈ قائم

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں فرانس کے فارورڈ عثمان ڈیمبیلے نے ناروے کے خلاف گروپ آئی کے میچ میں شاندار ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے ایک اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ بوسٹن میں کھیلے گئے اس مقابلے میں ڈیمبیلے نے صرف 32 منٹ میں تین گول اسکور کیے اور ورلڈ کپ کی تاریخ میں 1994 کے بعد پہلے ایسے کھلاڑی بن گئے جنہوں نے پہلے ہاف کے دوران ہی اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ ڈیمبیلے نے میچ کے ساتویں منٹ میں دائیں پاؤں سے زبردست شاٹ کے ذریعے پہلا…

Read More