دنیا کے پہاڑ خطرناک دور میں داخل، وجہ کیا ہے؟

دنیا کے بلند اور برف پوش پہاڑ صدیوں سے خوبصورتی کے ساتھ ساتھ خطرات کی علامت بھی رہے ہیں، لیکن ماہرین کے مطابق بڑھتے ہوئے عالمی درجہ حرارت نے ان علاقوں میں رہنے والے لاکھوں لوگوں کے لیے خطرات کو مزید پیچیدہ اور غیر یقینی بنا دیا ہے۔ حالیہ دنوں میں نیپال اور چین کی سرحد کے قریب آنے والے تباہ کن سیلاب نے ایک بار پھر یہ سوال اٹھا دیا ہے کہ بدلتے ہوئے پہاڑی ماحول میں دریاؤں کے نچلے علاقوں میں رہنے والے لوگ کس حد تک محفوظ…

Read More

نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر کا دو دن میں انٹرنیٹ اور راستے کھولنے کا اعلان

نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے آزاد کشمیر کے داخلی و خارجی راستے اور انٹرنیٹ سروس آئندہ دو روز میں بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق مرکزی ایوان صحافت کے پہلے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے داخلی اور خارجی راستے دو روز میں بحال کردیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ سروس بھی مرحلہ وار بحال کی جائے گی، پہلے مرحلے میں تعلیمی اداروں کے لیے آئندہ دو روز کے دوران انٹرنیٹ سروس…

Read More

سانحہ پمز کی ابتدائی انکوائری رپورٹ وزیراعظم کو پیش: سنگین غفلت کے انکشافات

اسلام آباد کے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے دلخراش واقعے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر کے وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کے سربراہ اور سابق سیکریٹری داخلہ شاہد خان نے یہ رپورٹ وزیراعظم کے مشیر توقیر شاہ کے دفتر میں جمع کروائی، جنہوں نے اسے وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔ تمام اراکین کے دستخط شدہ اس رپورٹ کو پبلک کرنے کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے، جبکہ رپورٹ کی روشنی میں غفلت کے مرتکب…

Read More

ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم کا انتقال، جیفری ایپسٹین سے تعلق رکھنے والی نئی ملکہ کون ہیں؟

ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ شاہی محل کے مطابق انہوں نے جمعہ 28 اگست کو مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 35 منٹ پر اوسلو یونیورسٹی اسپتال میں پُرسکون طور پر آخری سانس لی۔ ان کی وفات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ناروے کا شاہی خاندان کئی مشکلات اور عوامی دباؤ کا سامنا کر رہا ہے۔ بادشاہ ہیرالڈ یورپ کے سب سے معمر حکمران تھے۔ انہیں 17 اگست کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں شاہی محل کے مطابق…

Read More

پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں 29 اگست سے 5 ستمبر تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے جب کہ بارشوں کے پیش نظر پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز نے بھی متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں جب کہ 31 اگست سے مغربی ہواؤں کی لہر بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جو 5 ستمبر تک برقرار…

Read More

لارڈز ٹیسٹ: انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 290 رنز پر آؤٹ، پاکستان کی بیٹنگ جاری

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 290 رنز بناکر پر آؤٹ ہوگئی، جس کے بعد اب قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ قومی ٹیم نے کچھ دیر پہلے تک 10 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 14 رنز بنالیے ہیں۔ لارڈز میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بارش کے باعث پہلے روز کھیل تاخیر سے شروع ہوا اور صرف 56 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا اور پہلے دن…

Read More

میر رضا کیس: اہم معلومات دینے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا: جوڈیشل کمیشن

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کیس کی تحقیقات کے لیے سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عمر سیال پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کی آج پہلی سماعت ہوئی، جس میں کمیشن نے کیس سے متعلق اہم معلومات فراہم کرنے والے شخص کے لیے ایک لاکھ روپے انعام مقرر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ریسکیو اداروں، پولیس افسران، سابق میڈیکو لیگل آفیسر (ایم ایل او) سمیت دیگر متعلقہ افراد کو طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے آج کی کارروائی کا آغاز میر رضا کے اہل خانہ کے بیانات…

Read More

بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار علی گیلانی آزاد جموں و کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں۔ افتخار گیلانی نے قائد ایوان کے لیے ووٹنگ میں 30 ووٹ حاصل کیے جب کہ پیپلزپارٹی کے مختارعباسی 14 ووٹ حاصل کرسکے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائدِ ایوان کے انتخاب کے لیے جمعے کو ہونے والے اجلاس میں ارکان نے ووٹ کاسٹ کیے۔ مسلم لیگ (ن) نے وزارتِ عظمیٰ کے لیے بیرسٹر افتخار گیلانی جب کہ پیپلزپارٹی نے سردار مختار احمد خان عباسی کو اپنا امیدوار نامزد کیا…

Read More

سانحہ پمز کے ذمہ داروں کا تعین کرکے سخت سزا دی جائے، قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

قومی اسمبلی نے سانحہ پمز پر متفقہ قرارداد اور خصوصی پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تحریک مںظور کرلی، قرارداد میں واقعے کے ذمہ داروں کا تعین اورسخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پارلیمانی سیکریٹری دانیال چوہدری نے جمعے کو سانحہ پمز سے متعلق قرارداد ایوان میں پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ سانحہ پمز ایک دلخراش واقعہ ہے، جس پر سب کے دل رنجیدہ ہیں۔ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سانحہ پمز کے ذمہ داروں کا تعین کرکے انہیں سخت سزا دی جائے۔ وزیر قانون…

Read More

امریکا میں ہجوم پر قابو پانے کیلئے ’بجلی کے جھٹکے والے دستانوں‘ کا متنازع معاہدہ

امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) نے گرفتاریوں، زیرِ حراست افراد کی منتقلی اور کشیدہ حالات میں قابو پانے کے لیے بجلی کے جھٹکے دینے کی صلاحیت رکھنے والے 6 ہزار خصوصی دستانے خریدنے کا 16.7 ملین ڈالر کا معاہدہ کر لیا ہے۔ وفاقی ریکارڈ کے مطابق یہ معاہدہ کینٹکی میں قائم کمپنی کمپلائنٹ ٹیکنالوجیز ایل ایل سی کو دیا گیا ہے۔ معاہدے میں دستانوں کے ساتھ ضروری معاون آلات، تکنیکی مدد اور دیگر خدمات بھی شامل ہیں، جبکہ خریداری کا عمل آئندہ چھ ماہ کے دوران مکمل…

Read More