امریکا کا ایران اور نجف کے درمیان پروازوں کو پابندیوں میں استثنا دینے کا فیصلہ

امریکا نے ایران اور عراق کے شہر نجف کے درمیان پروازوں کی اجازت دینے کے لیے ایران پر عائد پابندیوں میں محدود اور عارضی نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ پیر کو ایران سے متعلق پابندیوں میں ایک محدود چھوٹ دینے والی ہے، جس کے تحت ایران سے عراق کے شہر نجف جانے والے شیعہ زائرین کی پروازیں بحال کی جا سکیں گی۔ معاملے سے براہ راست واقف ایک شخص نے بتایا کہ امریکی محکمہ خزانہ اس حوالے سے اجازت دے…

Read More

اے آئی سے دنیا کی تباہی کے خدشات کی خبریں جعلی نہیں ہیں: پوپ لیو

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے انسانیت کو لاحق ممکنہ خطرات سے متعلق خدشات کو سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خدشات محض جعلی خبریں نہیں ہیں۔ فرانس کے چار روزہ دورے کے بعد روم واپسی پر دورانِ پرواز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے ماہرین کی جانب سے اس ٹیکنالوجی کے ممکنہ خطرات کے حوالے سے اٹھائے جانے والے خدشات کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔ پوپ لیو کا کہنا تھا کہ یہ یقینی…

Read More

یمنی حوثیوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں: سربراہ پاکستان علماء کونسل

پاکستان علماء کونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ یمنی حوثیوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، وہ صرف دہشت گرد ہیں اور ان کے پیچھے امت کے دشمن موجود ہیں۔ مدینہ منورہ کی اسلامی یونیورسٹی میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ حرمین شریفین کی سلامتی ہمارے لیے ریڈ لائن ہے، اس معاملے پر پاکستانی عوام اور قیادت کا عزم واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان کے عوام اور قیادت کا…

Read More

وفاقی وزرا کا کسی بھی وقت خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کا عندیہ

خیبرپختونخوا میں امن و امان کی ابتر صورتحال اور شدید سیاسی خلفشار کے باعث گورنر راج کے نفاذ کی باتیں سامنے آنے لگی ہیں۔ وفاقی وزرا نے صوبے میں کسی بھی وقت بڑا اقدام ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کو اپنے حدود سے تجاوز نہ کرنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر صدر مملکت نے حکم دیا تو صوبے میں گورنر راج نافذ کر دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں گورنر فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر امیر…

Read More

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت ختم، توسیع کے لیے کابینہ کے فیصلے کا انتظار

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا علی خان کی پُراسرار موت کی تحقیقات کے لیے قائم میر رضا جوڈیشل کمیشن کی ایک ماہ کی قانونی مدت 27 ستمبر کو مکمل ہو گئی ہے۔ کمیشن کے رجسٹرار کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمیشن کی مدت میں 15 اکتوبر تک توسیع کی درخواست منظور کر لی ہے، جبکہ باضابطہ نوٹیفکیشن کی اجراء کے لیے سندھ کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔ فی الحال کمیشن کی کارروائی دو اکتوبر تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے تا کہ کابینہ…

Read More

مری: اسکول وین میں آتشزدگی، 10 بچے جھلس گئے

اسکول کے بچوں کو لے جانے والی اسکول وین حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 10 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ مری کے علاقے بڑاہوتر کے قریب پیش آیا، جہاں اسکول وین سڑک سے نیچے جاگری۔ حادثے کے فوراً بعد وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بچوں کو وین سے نکالا اور زخمیوں کو سول اسپتال مری منتقل کردیا۔ ڈپٹی کمشنر مری کے مطابق زخمی ہونے والے تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ بعض…

Read More

ایشین گیمز: ہانگ کانگ کے خلاف میچ بارش کے باعث منسوخ، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز 2026 کے مینز کرکٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ بارش کے باعث ایک بھی گیند کھیلے بغیر ہی منسوخ ہوگیا، جس کے بعد پاکستان بہتر آئی سی سی رینکنگ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق جاپان کے شہر نِشین میں دن بھر وقفے وقفے بعد مسلسل تیز بارش ہوتی رہی، جس کے باعث گراؤنڈ کا بڑا حصہ کورز سے ڈھکا رہا۔ بارش نہ رکنے کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہوسکا اور…

Read More
کھیل 

بیٹنگ میں نیا انداز: ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ایک اور بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا اور ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے تیز ترین بیٹر بن گئے۔ اتوار کے روز بھارتی شہر تھروواننتھاپورم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کے 396 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ کوہلی نے اننگز کے 29 ویں اوور میں الزاری جوزف…

Read More

آئرلینڈ فُٹ بال ٹیم کے گول کیپر کا اسرائیل کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار

یوفا نیشنز لیگ میں جمہوریہ آئرلینڈ اور اسرائیل کے درمیان میچ سے قبل آئرش ٹیم میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، گول کیپر گیون بازونو نے اسرائیل کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کردیا، جبکہ دیگر کھلاڑی بھی اسی اقدام پر غور کر رہے ہیں۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق گول کیپر گیون بازونو نے ہنگری کے شہر ڈیبریسن میں اسرائیل کے خلاف ہونے والے میچ میں شرکت نہ کرنے کے اپنے فیصلے سے ساتھی کھلاڑیوں کو آگاہ کردیا ہے۔ بازونو کے فیصلے کے باعث میچ سے قبل آئرش ٹیم…

Read More

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی اہلیہ 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

ملائیشیا کے طویل عرصے تک وزیراعظم رہنے والے مہاتیر محمد کی اہلیہ سیتی حسمہ محمد علی 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کے انتقال کی تصدیق پیر کو مہاتیر محمد کے دفتر کی جانب سے کی گئی۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ریاستی خبر رساں ادارے برنامہ کا کہنا ہے سیتی حسمہ نے نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں آخری سانس لی۔ ان کے بیٹے اور کاروباری شخصیت مخزانی مہاتیر نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ فوری طور پر ان کی موت کی مزید…

Read More