کوئٹہ: کوئلہ کان میں گیس دھماکا، 7 کان کن جاں بحق، 3 کو نکال لیا گیا

بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں کان بیٹھ گئی، جس کے باعث 7 کان کن جاں بحق جب کہ 3 افراد کو زندہ نکال لیا گیا جب کہ کان کے اندر پھنسے دیگر مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ جمعرات کو کوئٹہ میں سورینج کے نواحی علاقے اسپین کاریز میں ایک کوئلہ کان میں گیس کے باعث دھماکا اور کان بیٹھنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں تقریباً 42 کان کن مٹی تلے دب گئے۔ پی ڈی…

Read More

خضدار: سیکیورٹی فورسز نے بارود سے بھری 2 گاڑیاں تباہ کردیں، 4 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کیا، جہاں ’فتنہ الہندوستان‘ سے وابستہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران بارودی مواد سے بھری 2 گاڑیاں تباہ کردیں، جن میں موجود 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 30 جولائی کو بلوچستان کے ضلع خضدار میں خفیہ اطلاع پر مبنی آپریشن کیا، آپریشن کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم…

Read More

کوئی مانے یا نہ مانے موجودہ نظام ناکارہ ہو چکا، نئے صوبے ناگزیر ہیں: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کا موجودہ سسٹم مسائل حل نہیں کرسکتا، ہم جس نظام میں رہ رہے ہیں وہ تباہ ہوچکا ہے، کوئی مانے یا نہ مانے سسٹم گرچکا ہے، یہ نظام چلتا رہا تو ہم 10 سال بعد ہی ان ہی مسائل پر بات کر رہے ہوں گے، سسٹم کو ری سیٹ کیے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے انتظامی یونٹس اور صوبے وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جمعرات کو اسلام آباد میں اکنامک سمٹ سے…

Read More

موجودہ نظام تباہ ہوچکا، نئے انتظامی یونٹس اور صوبے وقت کی اہم ضرورت ہیں: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کا موجودہ سسٹم مسائل حل نہیں کرسکتا، ہم جس نظام میں رہ رہے ہیں وہ تباہ ہوچکا ہے ، کوئی مانے یا نہ مانے سسٹم گرچکا ہے، یہ نظام چلتا رہا تو ہم 10 سال بعد ہی ان ہی مسائل پر بات کر رہے ہوں گے، سسٹم کو ری سیٹ کیے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے انتظامی یونٹس اور صوبے وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جمعرات کو اسلام آباد میں اکنامک سمٹ…

Read More

کامن ویلتھ گیمز جیولن تھرو: ارشد ندیم فائنل میں پہنچ گئے

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2026 کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ ایتھلیٹ ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ 18 ایتھلیٹس کے درمیان کھیلے گئے اس سخت کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے مجموعی طور پر ساتویں پوزیشن حاصل کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ کوالیفائنگ مرحلے میں ارشد ندیم کی بہترین تھرو 78.63 میٹر رہی جو انہوں نے اپنی پہلی باری میں…

Read More

جاپان کا وجود تقریباً مٹا دینے والے بدترین زلزلے

جاپان ایک بار پھر شدید زلزلے کے باعث خبروں میں ہے۔ حالیہ زلزلے نے ماضی میں آنے والی ان تباہ کن آفات کی یاد تازہ کر دی ہے جنہوں نے ملک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا تھا۔ جاپان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں زلزلے اور سونامی کوئی نئی بات نہیں ہیں، تاہم تاریخ میں چند ایسے زلزلے بھی گزرے ہیں جنہوں نے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کیا اور شہروں کا نقشہ بدل کر رکھ دیا۔ رپورٹس کے مطابق منگل کے روز جاپان کے جنوبی…

Read More

الیکشن کمیشن کا محمود اچکزئی کو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا سربراہ ماننے سے انکار

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سربراہ کے طور پر محمود خان اچکزئی کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی الیکشن کمیشن نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے، پارٹی آئین میں تبدیلی اور اکاؤنٹس سے متعلق اعتراضات کے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران پی کے میپ کے وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے جو…

Read More

امریکا اور ایران کو اسلام آباد معاہدے پر واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں: دفترِ خارجہ پاکستان

ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا ہے کہ پاکستان خلیج، بحیرہ احمر اور آبنائے ہرمز کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے صرف سفارت کاری اور مذاکرات ہی واحد حل ہیں۔ طاہر اندرابی نے اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران اہم علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر پاکستان کی پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ”پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان تکنیکی مذاکرات کی بحالی اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت…

Read More

پاکستان نے نیوکلیئر پروگرام پر جرمن نشریاتی ادارے کی دستاویزی فلم کو مسترد کردیا

پاکستان نے جرمنی کے بین الاقوامی نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے (ڈی ڈبلیو) کی جانب سے ملک کے ایٹمی پروگرام پر جاری کی گئی دستاویزی فلم کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے حقیقت سے منافی اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے جمعرات کو ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں اس حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”اس دستاویزی فلم کے ذریعے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں اور سلامتی سے متعلق غلط فہمیاں پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے۔“ انہوں…

Read More

لاہور: بارشوں کے دوران چھتیں گرنے سے ایک ماہ میں 29 افراد جاں بحق

لاہور میں مون سون بارشیں شہریوں کے لیے زحمت بن گئیں، گزشتہ ایک ماہ کے دوران چھتیں گرنے کے چار بڑے حادثات میں 29 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ ضلعی انتظامیہ نے بوسیدہ اور خطرناک عمارتوں کی نگرانی تیز کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں حالیہ بارشوں کے دوران خستہ حال عمارتیں اور کمزور چھتیں شہریوں کے لیے خطرہ بن گئیں۔ گزشتہ رات باغبانپورہ کے علاقے کوٹلی پیر عبدالرحمان میں تین منزلہ مکان…

Read More