کراچی سمیت سندھ بھر میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی نئی پیش گوئی کے ساتھ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق 31 جولائی سے 2 اگست کے دوران اندرونِ سندھ کے بیشتر علاقوں میں شدید اور موسلا دھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ صوبائی دارالحکومت کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ درمیانی شدت کی بارشیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے موجودہ موسمیاتی صورتحال کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ”اس وقت مون سون کی نچلی سطح…
Read More