ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان ٹیم کو دھچکا، اہم کھلاڑی باہر

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے بیٹر عبداللہ فضل کمر کی شدید انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز اور اس کے بعد انگلینڈ کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑی کی عدم دستیابی کی تصدیق کر دی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق عبداللہ فضل کو 23 جولائی کو ٹرینیڈاڈ میں برائن لارا کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں تربیتی سیشن کے دوران کمر کے نچلے حصے میں شدید چوٹ آئی۔ پی سی بی کا کہنا…

Read More

ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 15 اہلکار شہید، 12 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں جوائنٹ پولیس چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے حملہ کردیا تاہم حملے کے نتیجے میں 15 بہادر سپوت شہید ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی کے دوران 12 خوارج مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ ’فتنہ الخوارج‘ کے دہشت گردوں نے 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس کی مشترکہ چیک پوسٹ پر بزدلانہ حملہ کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آوروں…

Read More

پاکستان کا سب سے بڑا ڈیٹا سینٹر “قراقرم ون” کیا ہے اور کیسے کام کرے گا؟

اسلام آباد میں پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ”اسکائی 47 قراقرم ون“ کا افتتاح کر دیا گیا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ کلاؤڈ کمپیوٹنگ، ڈیٹا ہوسٹنگ، مصنوعی ذہانت اور حساس قومی معلومات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اسلام آباد میں پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ”اسکائی 47 قراقرم ون“ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔ حکومت کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، مصنوعی…

Read More

لاہور میں موسلادھار بارش سے سڑکیں تالاب میں تبدیل، شہریوں کی پریشانی میں اضافہ

لاہور میں ہونے والی موسلا دھار بارش نے معمولاتِ زندگی متاثر کر دیے ہیں۔ طویل وقت تک جاری رہنے والی بارش نے سڑکیں تالاب میں تبدیل کردی ہیں جس سے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے لاہور میں آج وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں ہونے والی مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و…

Read More

وزیرِ تعلیم کو نہ ہٹایا تو استعفے کی تحریک مودی تک جائے گی، ابھیجیت دیپکے

بھارت میں طلبہ تحریک کی قیادت کرنے والی کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے وزیراعظم نریندر مودی کو خبردار کیا ہے کہ اگر وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کو برطرف نہ کیا گیا تو احتجاج کا رخ براہِ راست وزیراعظم کے استعفے کی جانب ہو جائے گا۔ نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی صدر ابھیجیت دیپکے نے کہا کہ وہ ایک مرتبہ پھر وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ قبول کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر…

Read More

ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں شروع کرنے پر غور جاری ہے: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں شروع کرنے پرغور جاری ہے، جو پہلے ہونے والی کارروائیوں سے کہیں زیادہ بڑا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تہران نے ابھی تک زیادہ تکلیف نہیں اٹھائی، میں فیصلہ کرنے کے بہت قریب ہوں اور ہم اس کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ جمعرات کو امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے خلاف…

Read More
صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ جوہری معاہدہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے مشروط کر دیا عالمی خبریں 

صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ جوہری معاہدہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے مشروط کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری تعاون کا معاہدہ سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے مشروط ہے۔ ان کے مطابق یہ معاہدہ اسی صورت منظور کیا جائے گا جب سعودی عرب ابراہم معاہدے میں شامل ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز سعودی عرب کے ساتھ ایک تاریخی سول نیوکلیئر معاہدے کی منظوری دی تھی، جس میں سعودی عرب کو اپنی سرزمین پر یورینیم افزودگی کے ممکنہ اختیار کا نکتہ بھی شامل ہے۔ اس…

Read More

وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو 4 اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی

وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو 4 اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جنرل عامر رضا کی ترقی اور تقرری کا باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو ترقی کے بعد کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ اس وقت چیف آف دی جنرل اسٹاف کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ جنرل عامر رضا اس…

Read More

پنجاب میں مون سون اسپیل برقرار، آئندہ چند روز مزید بارشوں کی پیشگوئی

پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ گزشتہ روز ہونے والی موسلادھار اور ریکارڈ بارش کے باعث لاہور سمیت متعدد شہروں کے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے، سڑکوں، انڈر پاسز اور شاہراہوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں 263 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ گوجرانوالہ میں 286 ملی میٹر، سیالکوٹ میں 278 ملی میٹر اور نارووال میں 235 ملی میٹر بارش ہوئی۔ شدید…

Read More
سونم وانگچک کی 26 روزہ بھوک ہڑتال ختم، طلبہ کا احتجاج جاری عالمی خبریں 

سونم وانگچک کی 26 روزہ بھوک ہڑتال ختم، طلبہ کا احتجاج جاری

بھارت: سماجی کارکن سونم وانگچُک نے میڈیکل کالجوں کے داخلہ امتحان کے پرچے لیک ہونے کے خلاف 26 روزہ بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے، تاہم طلبہ کی قیادت میں جاری احتجاج ختم نہیں ہوگا اور مظاہرین نے وفاقی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے مطالبے پر قائم رہنے کا اعلان کیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق احتجاجی تحریک ”کاکروچ جنتا پارٹی“ (سی جے پی) کا مؤقف ہے کہ مئی میں ہونے والے میڈیکل کالجوں کے داخلہ امتحان کے پرچے لیک ہونے سے تقریباً 20 لاکھ طلبہ…

Read More