اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے جھٹکے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی، جب کہ زلزلے کی گہرائی 196 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن تھا، جو 36.53 شمالی اور 70.88 مشرقی طول بلد پر واقع تھا۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے، تاہم فوری…

Read More
کھیل 

ٹی 20 میچ میں جاپان کی کڑی ٹکر، بھارت کی صرف دو رنز سے متنازع جیت

جاپان کے سانو انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پانچ اوورز کے ’ٹی ٹوئنٹی‘ کرکٹ میچ میں بھارت شرمناک شکست سے دوچار ہوتے ہوتے بال بال بچ گیا۔ عالمی چیمپیئن بھارت جاپان کی نوزائیدہ ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد صرف دو رنز سے شکست دے پایا۔ سوزوکی کپ کے تحت دونوں ممالک کے ستر سالہ سفارتی تعلقات کے موقع پر کھیلے گئے اس واحد میچ کو طوفانی بارش اور گراؤنڈ کی ناقص ڈرینیج کے باعث فی اوور پانچ پانچ اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ بھارتی ٹیم…

Read More

24 گھنٹے صدر کی خبریں: وائٹ ہاؤس نے ’ٹرمپ ٹی وی‘ لانچ کردیا

وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق مواد نشر کرنے کے لیے ’ٹرمپ ٹی وی‘ کے نام سے 24 گھنٹے چلنے والا اسٹریمنگ پلیٹ فارم شروع کردیا ہے۔ اس پلیٹ فارم پر ٹرمپ کی سابقہ تقاریر، اہم اعلانات، عوامی تقریبات کی ویڈیوز اور موجودہ انتظامیہ سے متعلق تازہ معلومات نشر کی جائیں گی۔ وائٹ ہاؤس کے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر پلیٹ فارم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’ٹرمپ ٹی وی‘ براہِ راست شروع ہوچکا ہے اور اسے 24 گھنٹے چلایا جائے گا۔ بیان کے…

Read More
کھیل 

ایشین گیمز: بھارتی ایتھلیٹ شکست ہضم نہ کرسکیں

جاپان کے شہر ناگویا کے انائے اسپورٹس سینٹر میں جاری ایشین گیمز کے دوران خواتین کی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) کے ساٹھ کلوگرام کیٹیگری کے سیمی فائنل میں ایک غیر معمولی تنازع سامنے آیا ہے۔ سنگاپور کی چھتیس سالہ کھلاڑی ٹفنی ٹیو نے بھارت کی سوچیکا تریال کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر تاریخ رقم کر دی ہے اور اپنے ملک کے لیے اس کھیل میں کم از کم سلور میڈل یقینی بنا لیا ہے۔ تاہم مقابلے کا اختتام اس وقت متنازع بن گیا جب…

Read More

سرکاری ملازمین کا ‘ورک فرام ہوم’، ایندھن میں کمی: حکومت کا کفایت شعاری اقدام نافذ

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اخراجات میں کمی اور کفایت شعاری کے لیے مزید اقدامات نافذ کر دیے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے 50 فیصد ملازمین دفاتر سے جبکہ 50 فیصد ملازمین گھروں سے کام کریں گے۔ گھر سے کام کرنے والے ملازمین کے لیے ٹیلیفون، ای میل اور واٹس ایپ پر دستیاب رہنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کفایت شعاری اقدامات کے تحت سرکاری گاڑیوں کے لیے ایندھن کی فراہمی میں 50 فیصد کمی کردی گئی ہے جبکہ قومی اسمبلی…

Read More

توانائی تنصیبات بند کرنے کی دھمکی: تربیلا، ورسک ڈیم اور کرک گیس فیلڈ کی اہمیت کیا ہے؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے اہم رہنماؤں کی جانب سے وفاقی حکومت کے خلاف قومی سطح کی اہم توانائی تنصیبات کو بند کرنے کے بیانات سامنے آنے کے بعد سیاسی اور انتظامی حلقوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے ارکانِ اسمبلی فضل الٰہی اور اقبال آفریدی نے تربیلا ڈیم، ورسک ڈیم سے بجلی کی فراہمی اور ضلع کرک سے حاصل ہونے والی گیس کو معطل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ان بیانات کو وفاقی ڈھانچے کے خلاف ایک سنگین حکمت…

Read More

امریکا کے ویزا قوانین مزید سخت: یکم اکتوبر سے سوشل میڈیا اسکرُوٹنی وسیع

امریکا نے ویزا درخواست دہندگان کی آن لائن سرگرمیوں کی جانچ کے دائرے کو مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یکم اکتوبر سے آئی، ٹی این اور ٹی ڈی کیٹیگریز کے نان امیگرنٹ ویزا درخواست دہندگان بھی سوشل میڈیا اسکریننگ کے عمل میں شامل ہوں گے۔ اس تبدیلی کا براہِ راست اثر غیر ملکی میڈیا نمائندوں، امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کے درمیان معاہدے کے تحت کام کرنے والے بعض پیشہ ور افراد اور ان کے اہل خانہ پر پڑے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق، ان ویزا کیٹیگریز کے…

Read More

اقوام متحدہ اجلاس کا آغاز: سفارت کار بدامنی اور شدید غیر یقینی میں گھری دنیا سے پریشان

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے آغاز پر نیویارک میں جمع ہونے والے دنیا بھر کے سربراہان مملکت، وزرا اور سفارت کاروں نے عالمی صورتحال کو شدید بحران اور غیر یقینی سے تعبیر کیا ہے۔ یورپ اور مشرق وسطیٰ میں جاری جنگوں، معاشی عدم استحکام اور بدلتے ہوئے عالمی نظام نے بین الاقوامی منظرنامے کو پچھلے سال کی نسبت مزید پیچیدہ اور سنسنی خیز بنا دیا ہے۔ اس موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے…

Read More

حوثیوں کا یمن کے بالائی علاقوں پر قبضے کے لیے بڑی پیش قدمی کا فیصلہ

یمن کے حوثی جنگجوؤں نے سعودی عرب کی حمایت یافتہ حکومتی فورسز کے زیر قبضہ علاقوں کو بحیرہ احمر کے ساحل سے کاٹنے کے لیے اہم پہاڑی مقامات پر قبضے کی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کی جانب سے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی درخواست کے بعد امریکی فضائی حملے آخری وقت میں منسوخ کردیے تھے۔ رپورٹ…

Read More

آسٹریلیا کی ہنر مند ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی: دس سے زائد کیٹیگریز کے قوانین تبدیل

آسٹریلیا نے ہنرمند ویزا درخواستوں کی جانچ پڑتال کا طریقہ تبدیل کر دیا ہے۔ نئے قواعد کے تحت کچھ شعبوں سے وابستہ درخواستوں کو دوسری درخواستوں کے مقابلے میں پہلے دیکھا جائے گا۔ یہ تبدیلی 19 ستمبر 2026 سے نافذ ہو گئی ہے اور اس کا اطلاق نئی درخواستوں کے ساتھ پہلے سے جمع کرائی گئی زیرِ التوا درخواستوں پر بھی ہوگا۔ اہم بات یہ ہے کہ نئے قواعد سے ویزا حاصل کرنے کی اہلیت تبدیل نہیں ہوئی۔ صرف درخواستوں کو پروسیس کرنے کی ترجیحی ترتیب بدلی گئی ہے۔ اب…

Read More