اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے جھٹکے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی، جب کہ زلزلے کی گہرائی 196 کلومیٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن تھا، جو 36.53 شمالی اور 70.88 مشرقی طول بلد پر واقع تھا۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Related posts