گرمیوں میں ٹھنڈا دہی کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہوتا ہے۔ یہ نہ صرف خوش ذائقہ ہوتا ہے بلکہ بہت سے لوگ اسے جسم کو ٹھنڈک پہنچانے کے لئے بھی کھاتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دہی کا زیادہ استعمال آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے، خاص طور پر اگر اسے غلط طریقے سے کھایا جائے؟
گرمیوں میں دہی کو تازہ اور کریمی کیسے رکھیں؟
ماہرین صحت کے مطابق دہی دراصل ”ٹھنڈا“ نہیں بلکہ ”گرم“ خصوصیات رکھتا ہے، خاص طور پر اس کے ہاضمے کے عمل کے بعد۔ حالانکہ دہی کھانے پر ہمیں ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے، لیکن آیووروید میں کھانے کے اثرات کو اس کے جسم پر ہونے والے اثرات سے دیکھا جاتا ہے۔
دہی کے فوائد اور نقصانات
دہی میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور یہ ہاضمے کے نظام کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، لیکن اگر اسے غلط وقت پر اور غلط طریقے سے کھایا جائے تو یہ پٹھوں کی جلن، سکڑاؤ یا زیادہ بلغم کا سبب بن سکتا ہے۔
شدید گرمی میں ٹھنڈے اور فرحت بخش مشروبات کا لطف اٹھائیں
ڈاکٹرزکہتے ہیں کہ دہی کھانے سے پیٹ میں حرارت بڑھ سکتی ہے اور یہ پیٹ کی تیزابیت، چہرے کی جھریوں یا سست ہاضمے جیسے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔
دہی کھانے کا صحیح وقت اور طریقہ
دہی کھانے کا بہترین وقت: دوپہر کے کھانے کے وقت، جب ہاضمہ سب سے زیادہ مضبوط ہوتا ہے۔
رات کو دہی سے پرہیز کریں: رات کے وقت دہی کھانے سے بلغم بڑھ سکتا ہے، جو نیند میں خلل ڈال سکتا ہے۔
کبھی بھی سادہ دہی نہ کھائیں: دہی کو ہاضمے کے لئے ہلکا بنانے کے لیے اس میں کالی مرچ اور بھنا ہوا زیرہ ڈال کر کھائیں یا اسے مصالحہ دار چھاچھ (چٹپٹی چھاچھ) میں تبدیل کریں۔
دہی کے ساتھ یہ چیزیں نہ کھائیں: مچھلی، پیاز، یا بھاری کھانے کے ساتھ دہی نہ کھائیں، کیونکہ یہ آپ کے ہاضمے کو متاثر کر سکتے ہیں اور جسم میں زہریلے مادے پیدا کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کو اکثر جسم میں حرارت، تیزابیت، یا بلغم کی شکایت رہتی ہے، یا آپ کی جلد پر ایکنی، خارش یا سوزش جیسی پریشانیاں ہیں تو دہی سے پرہیز کریں۔ اسی طرح، جنہیں سانس کی مشکلات جیسے کھانسی، نزلہ یا سینے کی جکڑن ہو، انہیں بھی دہی سے بچنا چاہیے۔
گرمیوں کے لئے غذائی ماہرین دہی کے بجائے چھاچھ کا مشورہ دیتے ہیں۔ اس میں زیرہ اور راک سالٹ (نمک) شامل کریں، جو ہلکا اور ٹھنڈک پہنچانے والا ہے۔ آیووروید کے مطابق چھاچھ جسم کی توانائی کو متوازن کرتا ہے، جو گرم مہینوں کے دوران روزانہ استعمال کے لیے بہترین ہے۔
نتیجہ: دہی کو صحیح وقت پر اور صحیح طریقے سے کھانا آپ کی صحت کے لئے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ دہی کا استعمال جتنا ضروری ہے، اتنا ہی اہم ہے کہ اسے صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے تاکہ آپ کے جسم میں حرارت یا بلغم نہ بڑھے۔