اس ہفتے عالمی منظر نامے کو پیش کرتی کچھ دلچسپ تصاویر

0 minutes, 0 seconds Read

دنیا لمحہ بہ لمحہ بدل رہی ہے، اور ہر دن اپنے ساتھ کچھ ایسی تصویری کہانیاں لاتا ہے جو نہ صرف لمحے کو قید کرتی ہیں بلکہ وقت کا ایک مستقل حوالہ بھی بن جاتی ہیں۔ اس بلاگ میں ہم نے اس ہفتے کے دوران پیش آنے والے عالمی واقعات، جذباتی لمحات، اور منفرد مناظر کو چند چُنی ہوئی تصاویر کی صورت میں آپ کے سامنے پیش کیا ہے۔ ہر تصویر اپنے اندر ایک کہانی سموئے ہوئے ہے! کبھی خوشی، کبھی دکھ، کبھی حیرت، اور کبھی عزم و حوصلے کی نمائندہ۔

ہر تصویر ایک کہانی، ایک احساس، اور ایک زاویہ نظر۔

آئیے ان تصویری لمحوں کے ذریعے دنیا کو ایک نئے زاویے سے دیکھیں۔

اسپین کی ٹیم ورلڈ ایکویٹکس چیمپئن شپ، سنگاپور میں آرٹسٹک سوئمنگ ٹیم فری فائنل میں پرفارم کرتے ہوئے۔(تصویر بزریعہ راؤٹرز)

کرغزستان کے علاقے نارین کی الپائن وادی میں واقع جھیل سونگ کول کے قریب ایک گھڑ سوار، ایکویسٹرین شو کے دوران فائر اسٹنٹ پرفارم کرتے ہوئے۔(تصویر بزریعہ راؤٹرز)

غزہ سٹی میں بھوک کے بحران کے دوران ایک اسکول میں پناہ لیے ہوئے، بے گھر فلسطینی ماں سماح مطر، اپنے غذائی قلت کے شکار فالج میں مبتلا بیٹے یوسف کو اٹھائے ہوئے۔(تصویر بزریعہ راؤٹرز)

لوئسویل، کینٹکی میں بریونا ٹیلر کے سابقہ قتل کیس میں سابق پولیس افسر بریٹ ہینکسن کی سزا کے دن، احتجاج کرنے والوں کو سڑک پر لے جاتے ہوئے، بریونا ٹیلر کی خالہ بیانکا آسٹن جین سنائیڈر فیڈرل بلڈنگ کے باہر حراست میں لی گئیں۔(تصویر بزریعہ راؤٹرز)

یوکرین کے خارکوف علاقے میں فرنٹ لائن پر، نیشنل گارڈ کی 13ویں آپریٹو پرپز بریگیڈ ’خارتیا‘ کا ایک سروس ممبر ایک ٹھکانے میں آرام کرتے ہوئے۔ (تصویر بزریعہ راؤٹرز)

Similar Posts