پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت موجود نہیں، سابق بھارتی وزیر داخلہ

0 minutes, 0 seconds Read

بھارت کے سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے پہلگام حملے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت موجود نہیں، بلکہ حملہ آور دراصل بھارتی شہری تھے جنہوں نے بھارت کے اندر ہی دہشتگردی کی تربیت حاصل کی۔

ذرائع کے مطابق سابق بھارتی وزیر داخلہ چدمبرم نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حکومت بغیر ثبوت کی بنیاد پر کیسے دعویٰ کرسکتی ہے کہ دہشتگرد پاکستان سے آئے تھے؟ اگر ایسا ہے تو ثبوت کیوں نہیں پیش کیے گئے؟

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت ابھی تک کسی حملہ آور کی شناخت تک نہ کرسکی اور نہ ہی کوئی گرفتاری سامنے آئی۔

نہ ملاقات، نہ وقعت – مودی کی عالمی سطح پر بے عزتی کا منظر

واضح رہے کہ اپریل 2025 مین مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے میں 26 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے، جس کے بعد بھارت نے ’آپریشن سندور کا آغاز کیا تھا۔

مودی راج میں ہندوتوا پسندوں کے ہاتھوں نہ صرف اقلیتیں بلکہ فوجی اہلکار بھی غیر محفوظ اور بےبس

چدمبرم کے انکشاف کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

Similar Posts