پہلگام فالس فلیگ: بھارت کا پاکستان پر الزام تراشی کا بیانیہ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا

0 minutes, 0 seconds Read

پہلگام فالس فلیگ واقعے کے بعد پاکستان کی مؤثر فیکٹ چیکنگ کے نتیجے میں بھارت اپنے ہی دعوے سے پیچھے ہٹ گیا۔ بھارتی ہیڈ کوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پہلگام حملہ آوروں کی شناخت اور پس منظر سے متعلق غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔

پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہو گئے۔ پاکستانی فیکٹ چیکنگ اور ٹھوس شواہد کے بعد بھارت اپنے دعوؤں سے راہ فرار اختیار کرنے پر مجبور ہو گیا۔

بھارتی میڈیا نے حسب روایت حملے کے فوراً بعد بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات لگائے، تاہم پاکستان کی جانب سے بروقت فیکٹ چیکنگ، مؤثر سفارتی حکمتِ عملی اور ٹھوس شواہد کے ذریعے بھارتی پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دیا گیا۔

بھارت کے ہیڈ کوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (HQ IDS) نے ایک وضاحتی ٹویٹ کے ذریعے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پہلگام حملے سے متعلق جو اطلاعات گردش کر رہی ہیں، جن میں حملہ آوروں کو پاکستانی قرار دیا جا رہا ہے، وہ گمراہ کن ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ بھارتی مسلح افواج کے کسی بھی مجاز ادارے یا میڈیا ہینڈل نے ایسی کوئی دستاویز جاری نہیں کی، نہ ہی اس نوعیت کے کوئی سرکاری بیانات دیے گئے ہیں۔

انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف نے واضح کیا کہ پہلگام حملے سے متعلق کوئی سرکاری معلومات جاری نہیں کی گئیں، جو بھارتی میڈیا کی جلدبازی اور ریاستی اداروں کی بدانتظامی کو بے نقاب کرتی ہے۔ پاکستان کی مؤثر حکمتِ عملی نے بھارت کو ایک بار پھر دفاعی پوزیشن پر لا کھڑا کیا ہے۔

Similar Posts