وسیم بادامی کی مداحوں سے دعاوں کی اپیل

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان کے معروف اینکرپرسن اورصحافی وسیم بادامی نے اپنی بیماری سے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے دعاوں کی درخواست کی ہے۔

وسیم بادامی نے سوشل میڈیا کے ذریعے ایک افسوسناک خبر شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے اپنی طبیعت کی ناسازی سے متعلق تفصیلات فراہم کی ہیں۔

وسیم بادامی کا بھارتی جارحیت پر خاموش رہنے والے فنکاروں کو کرارا جواب

وسیم بادامی نے اپنے ہاتھ کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں کینولا لگی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔

اس کے ساتھ انہوں نے بتایا کہ وہ ان دنوں ڈینگی بخار اور سائنوس (ناک، سر اور چہرے کی سوجن) کی تکلیف کا شکار ہیں۔

وسیم بادامی نے بچپن کی نعت کی ویڈیو شیئر کردی

انہوں نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دُعاؤں میں یاد رکھیں۔

Similar Posts