کرم سیکٹر سے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش، پاک فوج کی کارروائی میں طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار

پاک فوج نے کرم سیکٹر سے فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ناکامی کے بعد کرم سیکٹر میں افغان طالبان نے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد سرحدی پوسٹوں اور مارٹر پوزیشنز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افغان پوسٹیں خالی کردی گئیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان صوبوں ننگرہار اور پکتیا میں افغان پوسٹوں سے افغان طالبان کی نگرانی میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے کرم سیکٹر کے راستے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی، تاہم پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کوشش ناکام بنا دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دراندازی کی کوشش ناکام ہونے کے بعد افغان طالبان نے کرم سیکٹر میں پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی۔

سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد سرحدی پوسٹوں اور مارٹر پوزیشنز کو نشانہ بنایا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں خالی ہوگئیں، جبکہ ان کی مارٹر پوزیشنز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق سرحد پر موجود پاکستانی سکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش اور بعد ازاں ہونے والی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا، جبکہ علاقے میں سکیورٹی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

Related posts