بلوچستان: بگٹی امن فورس نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، 13 حملہ آور ہلاک، 18 مزدور اغوا
بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی اور دُکّی میں دہشتگردوں نکے مختلف حملے ہوئے میں، جن میں گیارہ مزرودوں کو اغوا کیا گیا، جبکہ 13 دہشتگرد جوابی کارروائی میں مارے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مسلح دہشت گردوں نے ہفتے کو ڈیرہ بگٹی میں ضلع کونسل کے چیئرمین وڈیرہ غلام نبی شمبھانی کی رہائش گاہ پر اچانک حملہ کیا۔ تاہم بگٹی امن فورس کے جوانوں نے فوری اور موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے منصوبے کو خاک میں ملا دیا۔
حملے کے بعد جب دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی تو سیکیورٹی جوانوں نے ان کا تعاقب کیا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور تیرہ دہشت گرد مارے گئے۔
اس جھڑپ میں بگٹی امن فورس کا ایک جوان شہید جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسی ضلع میں پیش آئے ایک اور واقعے میں دہشت گردوں نے ایک نجی کمپنی کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔
وہاں موجود امن فورس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔
اس جھڑپ کے دوران بھی امن فورس کا ایک اہلکار جامِ شہادت نوش کر گیا اور دو اہلکار زخمی ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی سے دونوں مقامات پر کمپنیوں اور مقامی قیادت کو پہنچنے والے بڑے نقصان کو روک لیا گیا ہے۔
دوسری جانب ضلع لورالائی کی تحصیل دکی میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے کیمپ میں موجود تمام تعمیراتی مشینری کو آگ لگا کر نذرِ آتش کر دیا اور وہاں کام کرنے والے اتھارہ مزدوروں کو اغوا کر کے اپنے ساتھ نا معلوم مقام کی طرف لے گئے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان تمام واقعات کے بعد علاقوں کی ناکہ بندی کر کے مغوی مزدوروں کی بحفاظت بازیابی اور روپوش عناصر کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے۔