کراچی؛ ٹریفک حادثے کے ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی میں سٹی کورٹ نے شاہراہ فیصل ٹریفک حادثے کے ملزم انیق کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ ملزم نے گاڑی کی ٹکر مار کر موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو ہلاک کردیا تھا۔

کراچی میں شاہراہ فیصل پرکار کی ٹکرسے میاں بیوی جاں بحق ہونے کے واقعہ میں ملوث ملزم کو پولیس نےعدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم 3 دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

عدالت نے گاڑی کے مالک کو گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزم کا میڈیکل کروائیں تاکہ اس کی درست عمرکا تعین ہوسکے۔

کراچی؛ شارع فیصل حادثے میں میاں بیوی کے جاں بحق ہونے والے واقعے کا مقدمہ درج

یاد رہے کہ 26 مارچ کو کارساز روڈ پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو روند ڈالا تھا، جس کے نتیجے میں دونوں میاں بیوی جان کی بازی ہار گئے۔

کراچی؛ ملیر میں دلخراش ٹریفک حادثے میں جاں بحق میاں بیوی اور نومولود آہوں اور سسکیوں کیساتھ سپردخاک

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق میاں بیوی کی شناخت ایاز اور اقصیٰ کے نام سے ہوئی ہے، میاں بیوی اللہ والا ٹاؤن کے رہائشی تھے، جو ملازمت سے واپس آرہے تھے۔

لواحقین کے مطابق جاں بحق خاتون نارتھ کراچی کے اسکول میں ٹیچر تھی، جاں بحق ایاز فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا۔

Similar Posts