پنجاب کے عوام کے لیے اچھی خبر، نجی کمپنی کا شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ

0 minutes, 0 seconds Read
لاہور قصور اور پاکپتن کے لاکھوں مسافروں کے لیے خوشخبری آگئی، نجی کمپنی نے پاکستان ریلویز کے ساتھ مل کر شٹل سروس چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس کے مطابق ملکی نجی کمپنی نے پاکستان ریلویز انتظامیہ کو شٹل سروس شروع کرنے کی پیشکش کردی کہ ہم پاکستان ریلویز کے ساتھ مل کر باہمی اشتراک سے شٹل سروس شروع کرنا چاہتے ہیں۔

کمپنی کے ڈائریکٹر مرزا ناظم بیگ نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شٹل سروس کی تجاویز اور منصوبے کے بارے میں پاکستان ریلویز کو باقاعدہ تحریری طور پر پیشکش کردی ہے اب پاکستان ریلویز کی طرف سے جواب آنا ہے اگر پاکستان ریلویز ہماری تجویز کردہ منصوبہ پر کام کرنے کو تیار ہے تو ہم اس پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابتداء میں شٹل سروس ہفتے میں دو مرتبہ چلے گی پھر مسافروں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سروس میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے اب یہ پاکستان ریلویز انتظامیہ پر منحصر ہے کہ وہ کتنی جلدی ہم سے اس سلسلے میں باقاعدہ فریم ورک تیار کرتا ہے کیونکہ شٹل سروس کے لیے ٹریک ریلوے کا ہی استعمال ہونا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ریلویز کی طرف سے منظوری کے بعد لاہور تا قصور، پاکپتن شٹل ٹرین چلائی جائے گی۔

Similar Posts