اسی سلسلے میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوابشاہ میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی۔
ملاقات میں ملکی سیکیورٹی اور مجموعی سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ خاص طور پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان حالیہ کشیدگی اور سیاسی تناؤ پر بھی غور کیا گیا۔
شرکاء نے سیاسی درجہ حرارت کم کرنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے صدرِ مملکت کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
انہوں نے عالمی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں اور اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر ہونے والی گفتگو سے بھی آگاہ کیا۔