مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا چوتھا الرٹ جاری

مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے چوتھا ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا۔

مشرقی بحیرہ عرب کا دباؤ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال/ شمال مغرب کی طرف بڑھا، دباؤ کراچی سے تقریباً 1004 کلومیٹر جنوب، جنوب مشرق میں موجود ہے۔

ڈپریشن کا ممبئی (انڈیا) سے فاصلہ  جنوب مغرب میں 400 کلومیٹر کے لگ بھگ ہے، دباؤ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران  بحیرہ عرب میں مشرق وسطیٰ کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔

 فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے، پی ایم ڈی کے سائیکلون وارننگ سینٹرکراچی اس سسٹم کی نگرانی کررہا ہے۔

Similar Posts