تفصیلات کے مطابق رواں سیزن میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 1196 ہوگئی ہے۔ مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 40 سے زائد مریض زیر علاج ہیں جبکہ ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں انسداد ڈینگی مہم جاری ہے۔
راولپنڈی میں 18 ہزار 783 مریضوں کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے جبکہ رواں سیزن میں 18 ہزار 783 افراد کی اسکریننگ کی گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں تاحال ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ رواں سال 59 لاکھ سے زائد عمارتوں کا معائنہ کیا گیا جس میں 1 لاکھ 90 ہزار سے زائد گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔
26 ہزار 83 کے قریب مقامات کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا اور ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4 ہزار 641 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔
علاوہ ازیں ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1885 مقامات سیل کیے گئے اور خلاف ورزیوں پر 1 کروڑ 11 لاکھ 38 ہزار سے زائد جرمانے عائد کئے گئے۔