سردیوں کی آمد پر سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا میں درخواست جمع کروا دی۔
سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 125روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی گئی۔
گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست رواں مالی سال کے لیے کی گئی۔
سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1783 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
اوگرا 11 نومبر کو کراچی میں عوامی سماعت کرے گا۔