بحیرہ عرب پر موجود دباؤ کا فاصلہ کراچی سے مزید کم، سندھ میں بارش کا امکان

مشرقی وسطی بحیرہ عرب پر موجود دباؤ کا فاصلہ کراچی سے 810 کلو میٹر جبکہ گجرات (بھارت) سے ڈپریشن کا فاصلہ 430 کلو میٹر ہے۔

محکمہ موسمیات نے 8واں ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کر دیا جس کے مطابق دباؤ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرق کی طرف بڑھا اور اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں تقریباً شمال مشرق کی طرف بڑھے گا۔

اس کے زیر اثر ضلع تھرپارکر میں الگ تھلگ مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی سمندری سسٹم کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔

Similar Posts